Share this link via
Personality Websites!
عُنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیّت کیجئے !مدرسۃُ المدینہ( بالغان )میں داخلہ لے کر دُرُسْت قرآن پڑھنا سیکھیں گے اور جو پڑھا سکتے ہیں وہ نیّت کیجئے کہ مدرسۃُ المدینہ (بالغان) پڑھائیں گے۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بجاہِ خاتمِ النبیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
اَللَّهُمَّ اِنَّا نَعُوْذُ بِكَ مِنْ اَنْ نُشْرِكَ بِكَ شَيْئًا نَعْلَمُهٗ، وَنَسْتَغْفِرُكَ لِمَا لَا نَعْلَمُهٗ
ترجمہ:اے اللہ! ہم تیری پناہ مانگتے ہیں اس بات سے کہ کسی شے کوتیرا شریک بنائیں جان بوجھ کر اور ہم بخشش مانگتے ہیں تجھ سے اس (شرک)کی جس کو ہم نہیں جانتے۔
فضیلت :جو یہ دعا 3 بار پڑھے،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!اس کا خاتمہ ایمان پر ہو۔([1])
اجتماعی جائزے کا طریقہ (72نیک اعمال)
(1):اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2):پانچوں نمازیں باجماعت ادا کیں؟ (3) :ہر نماز سے قبل نماز کی دعوت دی؟ (4):رات میں سُوْرَةُ الْمُلْک پڑھ یا سن لی؟(5):ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سُوْرَۃُ الْاِخلاص پڑھی؟ (6):کنز ُالاِیمان سے 3 آیات یا صِراطُ الجنان سے 2 صفحات مع ترجمہ و تفسیر پڑھ یا سن لئے؟ (7):شجرے کے اوراد پڑھے؟ (8):313بار دُرُود شریف پڑھے؟(9):آنکھوں کو گناہوں سے بچایا؟(10):کانوں کو گناہوں سے بچایا؟(11):فضول نظری سے بچتے ہوئے نگاہیں نیچی رکھیں؟(12):12 منٹ مکتبۃ المدینہ کی اصلاحی کتاب پڑھی؟(13):اذان و اقامت کا جواب دیا؟
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami