Share this link via
Personality Websites!
سیکھنا واجب اور اس کے لیے دن رات کوشش کرنا لازم ہے یہاں تک کہ دُرُست سیکھ لے۔([1]) (5):اگر کوئی شخص قرآنِ کریم غلط پڑھ رہا ہے، سننے والے پر واجب ہے کہ اسے بتا دے،بشرطیکہ اس کے بتانے سے فتنے(یہاں سے چند الفاظ حزف کئے گئے ہیں) کا خطرہ نہ ہو۔([2])
قرآن سیکھنے اور سکھانے کے فائدے
* قرآنِ کریم سیکھنے سکھانے والا بہترین بندہ ہے۔([3]) * قرآنِ کریم سیکھنے سکھانے کے لیے جمع ہونے والوں کے دلوں پر سکون واطمینان اُترتا *رحمت انہیں ڈھانپ لیتی *فرشتے ان پر سایہ کرتے اور *اللہ پاک فرشتوں کی جماعت میں ان کا ذِکر فرماتا ہے۔ ([4]) * قرآنِ کریم سیکھنے کے فضائل:*قرآنِ کریم کی ایک آیت سیکھنا، 100 رکعت نفل پڑھنے سے افضل ہے۔([5])یہاں سے ایک جملہ حذف کیا گیا ہے *جو قرآنِ کریم سیکھے، اس پر عمل کرے ، قیامت کے دن اسے نور کا تاج پہنایا جائے گا اور *اس کے والدین کو قیمتی لباس پہنایا جائے گا۔([6]) قرآنِ کریم سکھانے کے فضائل : * آخری نبی، رسول ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے قرآنِ کریم سکھانے والوں کے لیے دعا فرمائی :اے اللہ!(قرآنِ کریم)سکھانے والوں کو بخش دے، اُن کی عمریں لمبی فرما اور ان کو اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطافرما کہ بے شک یہ تیری اُتاری ہوئی کتاب کی تعلیم دیتے ہیں۔([7]) * قرآنِ کریم سکھانے والے کے لیے سیکھنے والے سے دُگنا ثواب ہے * قرآنِ کریم سیکھنے والا جب تک تلاوت کرتا رہے گا،سکھانے
[1]...بہارِ شریعت ،جلد:1،صفحہ:570،بتغیر قلیل۔
[2]...غنیۃ المتملی ،صفحہ:498۔
[3]...بخاری ،کتاب الفضائل ،باب خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ ،صفحہ:1299،حدیث:5027،ملخصًا۔
[4]...مسلم ،کتاب الذکر ،باب فضل الاجتماع علی تلاوت ...الخ،صفحہ:1039،حدیث:2699۔
[5]...سنن ابن ماجہ ،المقدمہ ،باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ ، صفحہ:48،حدیث:219۔
[6]...مستدرك للحاكم ،كتاب فضائل القران ،باب من قرء القرآن وتعلمہ ...الخ،جلد:2،صفحہ:278،حدیث:2132۔
[7]... الموضوعات لابن جوزی ،کتاب العلم ،باب ثواب المعلمین ،حدیث فی الدعا للمعلمین ، جلد:1،حدیث:221،دار الفکر ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami