Share this link via
Personality Websites!
حضرت مَعْمَر بن راشِد رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ بَیان کرتے ہیں:ایک شخص نے حضرت قَتادہ بن دِعامہ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے صاحبزاے کو زوردار تھپڑ مارا۔ آپ نے بِلال بِن اَبِی بُردَہ سے اُس کے خلاف مدد چاہی چنانچہ بِلال بِن اَبِی بُردَہ نے تھپڑ مارنے والے کو بُلایا اور بَصْرہ کے سَرداروں کو بھی بُلایا۔ وہ آپ سے اُس شخص کی سفارش کرنے لگے لیکن آپ نے سِفارِش قَبول نہ کی اور بیٹے سے فرمایا:’’تم بھی اُسی طرح اِسے تھپڑ مارو جس طرح اِس نے تمہیں مارا تھا اور فرمایا: بیٹا!آستینیں(Sleeeves) اُوپر کر لو اور ہاتھ بلند کر کے زوردار تھپڑا مارو۔“چنانچہ بیٹے نے آستینیں اُوپر کیں اور تھپڑمارنے کے لئے ہاتھ بلند کیا تو آپ نے اُس کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ’’ہم نے اللہ پاک کی رِضا کے لئے اُسے مُعاف کیا ،کیونکہ کہا جاتا ہے کہ مُعاف کرنا قُدرت کے بعد ہی ہوتا ہے۔“(اللہ والوں کی باتیں،۲/۵۱۹ ملتقطاً )
”اِحیاء العلوم“جلد3 کے صفحہ نمبر 216 پر لکھا ہے:ایک مرتبہ حضرت اِبراہیم بن اَدہم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ کسی صَحْرا کی طرف تشریف لے گئے تو وہاں آپ کو ایک سِپاہی ملا،اُس نے کہا تم غلام ہو؟فرمایا :ہاں!اُس نے کہا:بستی کس طرف ہے؟آپ نے قَبْرِسْتان کی طرف اِشارہ فرمایا۔سِپاہی نے کہا:میں بستی کے بارے میں پوچھ رہاہوں۔فرمایا :وہ تو قبرستان ہی ہے۔یہ سُن کر اُسے غُصّہ آگیااوراُس نےکوڑا آپ کے سَر پر دے مارا اور زخمی کرکے آپ کو شہر کی طرف لے گیا۔آپ کے ساتھیوں نے دیکھا تو سِپاہی سے پوچھا:یہ کیا ہوا؟سِپاہی نے ماجرا بیان کردیا۔اُنہوں نے سپاہی کو بتایا یہ تو(زمانے کے وَلی)حضرت اِبراہیم بن اَدہم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ ہیں۔ یہ سُن کروہ گھوڑے سے اُترا اور آپ کے ہاتھ پاؤں چُومتے ہوئے مَعْذِرَت کرنے لگا۔آپ سے پوچھاگیا:آپ نے یہ کیوں کہا کہ میں غلام ہوں۔فرمایا :اُس(سپاہی )نے مجھ سے یہ نہیں پوچھا تھا کہ تم کس کے غلام ہو؟بلکہ صِرْف یہ پوچھا کہ تم غلام ہو؟تو میں نے کہا:
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami