Share this link via
Personality Websites!
عَمَل کا دِن، باقی سب دِن اللہ پاک کے ہیں یعنی جب مخلوق نے عَمَل کر لیا، اب اُس کے بعد اِخْتیار اللہ پاک کا ہے، وہ چاہے تو سزا دے، چاہے تو مُعَاف فرما دے۔
پیارے اسلامی بھائیو! بہر حال! اللہ پاک غالِب ہے، اس کا اِخْتیار ہم پر ہر وقت چلتا ہے، لہٰذا ہمیں چاہیے کہ *اس کے حُضُور عاجزی اختیار کریں *تکبّر سے ہر دَم بچتے رہیں *طاقت، قُوَّت کے نشے میں نہ آئیں *کسی کو تکلیف نہ پہنچایا کریں۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِیْنَ وَ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ لَمْ یَتُوْبُوْا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَ لَهُمْ عَذَابُ الْحَرِیْقِؕ(۱۰)
(پارہ:30، سورۂ بروج :10)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بے شک جنہوں نے مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو آزمائش میں مبتلا کیا پھر توبہ نہ کی ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
مَعْلُوم ہوا؛ مسلمانوں کو تکلیف دینا انتہائی سخت تَرِین جُرْم ہے جس کی سزا جہنّم کی بھڑکتی آگ ہے۔
اے عاشقانِ رسول!بہت افسوس کی بات ہے کہ آج کل مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کو بہت معمولی سمجھا جانے لگا ہے، لوگ بےدھڑک دوسروں کوتکلیف پہنچا دیتے ہیں اور بالکل بھی نہیں ڈرتے*کوئی چغلیاں کھا کر دوسروں کو تکلیف پہنچاتا ہے*کوئی گالیاں دے کر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami