Share this link via
Personality Websites!
مرنے کے بعد یہی زمین گلے کا طوق بن کر رسوائی کا سبب نہ بن جائے ۔بسا اوقات دنیا میں ہی قبضہ گروپوں کا انجام قتل وغارت اور قید کی صورت میں دوسروں کو درسِ عبرت دیتا ہے ۔ اگر بالفرض انہیں دنیا میں اپنے کئے کی سزا نہ بھی ملے تو کل مرنے کے بعد انہیں زمین میں ہی دفن ہونا ہے اور مرنے کے بعد اس حرام وناجائز فعل کی جو سزائیں ملیں گی، اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ...!! احادیثِ کریمہ سُن لیجیے!
فرمانِ آخری نبی، مکی مدنی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم :جو زمین کا کچھ حصہ ناحق لے لے اسے قیامت کے دن 7زمینوں تک دھنسایا جائے گا۔([1])
سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو شخص ظلمًا بالِشت بھر زمین لے لے اللہ پاک اسے اس بات کاپابند کرے گا کہ وہ اس زمین کو 7زمینوں کی تہہ تک کھودے پھر قیامت کے دن اس کا طوق پہنائے گا حتیٰ کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کردیا جائے۔([2])
ہمیشہ ہاتھ بھلائی کے واسِطے اٹّھیں بچانا ظلم و ستم سے مجھے سدا یاربّ!([3])
بڑی خوبصُورت حدیثِ پاک ہے، ہمیں یہ ہمیشہ یاد رکھنی چاہیے! حضور جانِ کائنات،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami