Share this link via
Personality Websites!
دے رہے ہوتے ہیں حالانکہ ان کے پاس دِین کی مَعْلُومات نہیں ہوتیں *یُوٹیوب اور فیس بُک پر وِیْڈیو اَپْلَوڈ(Upload) کرنا تَو اب بہت ہی آسان ہو گیا نا، موبائِل پاس ہے، کرسی پر بیٹھے، قرآنِ پاک ہاتھ میں لِیا، کیمرہ آن(On) اور قرآن و حدیث کی مَن مانی تشریحات شروع...! اَلْاَمان و الحفیظ...!! میں یہ نہیں کہتا کہ لوگوں کو قرآن و حدیث سکھانے نہیں چاہئیں۔ ہاں! یہ ضرور کہتا ہوں کہ سکھانے والا پہلے خُود سیکھ لے، پِھر دوسروں کو سکھائے۔ ورنہ قرآنِ کریم کی یہ آیتِ کریمہ ہمیشہ اپنے ذِہن میں بٹھائے رکھیے!
وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا (پارہ:7، سورۂ انعام:21)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اس سے بڑھ کر ظالم کون جو اللہ پر جھوٹ باندھے۔
مَعْلُوم ہوا؛ اللہ پاک پر جھوٹ باندھنے والا سب سے بڑا ظالِم ہے۔
سُورۂ نحل میں اِرْشاد ہوتا ہے:
لِیَحْمِلُوْۤا اَوْزَارَهُمْ كَامِلَةً یَّوْمَ الْقِیٰمَةِۙ-وَ مِنْ اَوْزَارِ الَّذِیْنَ یُضِلُّوْنَهُمْ بِغَیْرِ عِلْمٍؕ-اَلَا سَآءَ مَا یَزِرُوْنَ۠(۲۵)
(پارہ:14، سورۂ نحل:25)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اس لئے کہ قیامت کے دن اپنے پورے بوجھ اور کچھ ان لوگوں کے گناہوں کے بوجھ اٹھائیں جنہیں اپنی جہالت سے گمراہ کر رہے ہیں۔ سن لو ! یہ کیا ہی برا بوجھ اٹھاتے ہیں ۔
مَعْلُوم ہوا؛ جو خُود جاہِل ہیں، یہ اپنے گُنَاہوں کا جو بَوجھ اُٹھائیں گے، وہ تَو اُٹھائیں گے ہی اُٹھائیں گے، ساتھ ہی ساتھ جن جن کو اپنی جہالت سے غلط راہ پر لگایا ہو گا، اُن کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami