Share this link via
Personality Websites!
اور آنکھ اور دل ان سب کے بارے میں سوال کیا جائے گا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 15، سورۂ بنی اسرائیل کی آیت: 36 سننے کی سعادت حاصِل کی، اِس آیتِ کریمہ میں ہمیں مُعَاشَرْتی زندگی کے تَعلُّق سے ایک اَہَم تَرِین سبق دیا گیا ہے، اتنا اَہَم سبق ہے کہ اگر ہم اسے اپنا لیں، عملی طور پر اپنی زندگی میں نافِذْ کر لیں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! *ہم بہت ساری پریشانیوں سے نجات پا لیں گے *بہت سارے خوامخواہ کے جھگڑے جو گھروں میں چلتے رہتے ہیں، اُن سے چھٹکارا مل جائے گا *بہت وقت جو خوامخواہ میں ضائع ہوتا رہتا ہے، اس سے بچت ہو جائے گی *بہت سارِی دِماغی اُلجھنیں جن کا نتیجہ کچھ بھی نہیں ہوتا، بَس خوامخواہ ڈپریشن(Depression) بڑھاتی رہتی ہیں، ان سے نجات مل جائے گی۔
آپ سوچ رہے ہوں گے؟ ایسا کونسا نسخہ ہے جس میں اتنے سارے مسائِل کا حَلْ موجود ہے؟ سنیے!
اللہ پاک فرماتا ہے:
وَ لَا تَقْفُ (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:36)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: پیچھے نہ پڑ۔
کس کے پیچھے نہیں پڑنا....؟ فرمایا:
مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌؕ- (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:36)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اس بات کے جس کا تجھے علم نہیں۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami