Share this link via
Personality Websites!
کریں، اسی طرح اسی ویب سائٹ پر ایک آپشن ہے: Public Service Message اس میں بڑے پیارے پیارے دِینی اور اِصْلاحی شارٹ ویڈیو کلپس موجود ہیں، یہ بھی ڈاؤن لوڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے ثواب کمایا جا سکتا ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اِرْشاد ہوا:
وَ لَا تَقْفُ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌؕ- (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:36)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور اس بات کے پیچھے نہ پڑ جس کا تجھے علم نہیں۔
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں: اِس کا معنیٰ ہے:
لَا تَرْمِ اَحَدًا بِمَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ
ترجمہ: بغیر عِلْم کے کسی پر جھوٹے اِلْزام مت لگاؤ!([1])
اِلْزامات اور بدگمانیوں کی مثالیں
اس معاملے میں تو لوگ اتنا آگے بڑھے ہوئے ہیں کہ بَس! اللہ پاک کی پناہ! *فُلاں وہاں کھڑا تھا *فُلاں وہاں بیٹھا تھا *فُلاں یہ کہہ رہا تھا *فُلاں یُوں کر رہا تھا۔ اس میں پِھر بدگمانیاں بھی شامِل ہو جاتی ہیں *کسی کو فون کریں اور وہ Receive نہ کرے تو اِلْزام: اس وجہ سے نہیں اُٹھا رہا *شوہر کی توجہ بیوی کی طرف کم ہو گئی تو فوراً ساس پر اِلْزام کہ اس نے کچھ کر دیا ہے *بیٹے کی توجہ کم ہو گئی تو فوراً بہو پر اِلْزام کہ یہ تعویذ ڈالتی ہے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami