Share this link via
Personality Websites!
پتا چلا! غیبت اور پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا ایسے گُنَاہ نہیں ہیں کہ جن سے بچنا بہت مشکل ہو مگر افسوس! آج کل حالات بہت اُلٹ ہیں، آج کے دَور میں نیکی کرنا دُشْوار اور گُنَاہ بہت آسان ہو گئے ہیں۔ ایسے گُنَاہ جن سے بچنامشکل نہیں ہے، ہمارا مُعَاشرہ اُن گُنَاہوں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ غیبت کو ہی لیجئے! *کسی کی پیٹھ پیچھے اس کی بُرائی کرنے کو غیبت کہتے ہیں۔ غیبت ناجائِز و حرام اور جہنّم میں لے جانے والا کام ہے۔ مگر افسوس! ہماری حالت ایسی ہے کہ *بس 2شخص کہیں بیٹھ جائیں، غیبت، چُغلی*گھروں میں غیبتیں*بازار میں دُکاندار آپس میں ایک دوسرے کی غیبتیں کرتے ہیں*آفسز میں غیبتیں، چُغلیاں *دوستوں کی بیٹھک میں غیبت، چغلی غرض کہ ان گُنَاہوں کی اتنی کثرت ہے کہ بس اللہ کی پناہ...!! آج کل اس سے بچنا بہت ہی دُشوار ہے۔ سوچ کر بولنے کی تو عادَت بالکل نہ ہونے کے برابر ہے، لہٰذا اچھے خاصے پڑھے لکھے بھی گفتگو میں بےاحتیاطیاں کرتے ہیں، غیبت ہو رہی ہوتی ہے، چغلی ہو رہی ہوتی ہے، جھوٹ بول رہے ہوتے ہیں مگر اندازہ تک نہیں ہوتا کہ میں نے ابھی جو بولا، یہ کتناسنگین جُرم ہو گیا ہے ، بس زبان چل رہی ہے اور گُنَاہ پر گُنَاہ ہوئے جا رہے ہیں *اسی طرح پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنے کا معاملہ ہے *غیر مُہَذَّب لوگ گلیوں میں، دیواروں کے سامنے پیشاب کرتے ہیں، اس بےشرمی والے کام میں جہاں اور بہت ساری بُرائیاں ہیں، وہیں پیشاب کی چھینٹوں سے خُود کو بچانا بھی بہت دُشوار ہوتا ہے اور عُمُوماً ایسا کرنے والے خُود کو ناپاک چھینٹوں سے بچانے کا لحاظ بھی نہیں کرتے *بعض دفعہW.C (یعنی واش رُوم میں بیٹھنے کی سیٹ) کم گہری لگائی جاتی ہے، اس صُورت میں بھی خصوصاً پاؤں کو ناپاک چھینٹوں سے بچانا دُشْوار ہوتا ہے، جو پاکی ناپاکی کے احکام نہیں جانتے یا جو نماز کے عادِی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami