Share this link via
Personality Websites!
(الترغیب والترھیب، کتاب الذکر والدعاء ،الترغیب فی اکثارالصلاۃ علی النبی،۲/ ۳۲۶، حدیث: ۲۵۹۰)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ :اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے قبر کا عذاب دیکھا
حضرت اَبُو اُمامہ باہَلی رَضِیَ اللہ عنہ صحابئ رسول ہیں، آپ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم 2قبروں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: کیا یہاں فُلاں فُلاں دفن ہیں؟ صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہم نے عرض کیا: جی ہاں! (یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم )۔ فرمایا: بیشک اب فُلاں کو بٹھایا گیا اور اسے مارا جا رہا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! بےشک اسے ایسی ضرب لگائی گئی کہ اس کا ہر ہر جوڑ ٹوٹ گیا ہے، بیشک اس کی قبر آگ سے بھر گئی ہے اور اس نے ایک زور دار چیخ ماری ہے کہ اسے جنّوں اور انسانوں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami