Share this link via
Personality Websites!
نیک کام کیا کرتا تھا، گُنَاہوں سے بچا کرتا تھا، نیک تھا، پرہیز گار تھا مگر...!!
اس نیک شخص سے غلطی ہوئی، ایک دِن اُس نے وُضُو کے بغیر ہی نماز پڑھ لی تھی، لہٰذا ایسا سخت عذاب ہوا...!! فرشتوں نے اسے صِرْف ایک کوڑا مارا، جس سے قبر میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ مردہ جل کر راکھ ہو گیا...!! اَلْاَمَان وَالْحَفِیظ...!!
اللہ پاک ہمیں عذابِ قبر سے محفوظ فرمائے! ہمیں چاہئے کہ اپنا وُضُو دُرُست کریں...!! افسوس! آج کل عِلْمِ دِین سے دُوری ہے، دُنیا کا عِلْم تو بہت سارا آتا ہے مگر دِین سیکھنے کی فرصت نہیں ملتی...!! شاید ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں مسلمان ہوں گے، جنہیں درست وُضُو کرنا بھی نہیں آتا ہو گا، جی ہاں! یہ سچ ہے * لاکھوں مسلمان ہوں گے جنہیں وُضُو کے فرائِض کا بھی عِلْم نہیں ہو گا *پِھر ہمارے ہاں وُضُو جلدی جلدی میں کرنے کی بھی عادَت عام پائی جاتی ہے *اَوَّل تو مسجد میں آنے کی فرصَت ہی کب ملتی ہے، جو آ جاتے ہیں، ان میں بھی ایک تعداد ہے بس جلدی جلدی میں وُضُو کرتے ہیں *کسی کی کہنیاں سُوکھی رہ جاتی ہیں *کسی کی ایڑیوں پر پانی نہیں پہنچتا *کوئی مُنہ پر بس چھینٹے مار کر سمجھتا ہے کہ مُنہ دُھل گیا جبکہ پیشانی کا کچھ حصّہ *ٹھوڑی کے نیچے کا کچھ حصّہ سُوکھا رہ گیا ہوتا ہے، یُوں بس جلدی جلدی میں آدھا اَدھورا وُضُو کر کے نماز شروع کر دیتے ہیں...!! یاد رکھئے! وُضُو نماز کی چابی ہے، وُضُو پُورا نہ ہو تو نماز سِرے سے ہوتی ہی نہیں ہے۔ مگر افسوس! ہم وُضُو سیکھ لیں، اس کی فرصَت ہی نہیں ملتی، بس یونہی آدھا اَدھورا وُضُو کر کے نمازیں پڑھتے چلے جا رہے ہیں اور فِکْر ہی نہیں ہے کہ یہ بھی ایک سنگین غلطی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! *اپنا وضو درست کرنے اور وضو کے فضائل معلوم کرنے کیلئے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami