Share this link via
Personality Websites!
تھیں۔ غیبی آواز نے بتایا : یہ غیبت کرتا، چغلی کرتا اورلوگوں کو آپس میں لڑواتا تھا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! ہم پر لازم ہے کہ عذابِ قبر سے بچنے کیلئے غیبت سے بھی بچیں، چغلیوں سے بھی بچیں اور ساتھ ہی ساتھ عذابِ قبر کا ایک اَور سبب بھی بیان ہوا: پیشاب کے چھینٹوں سے نہ بچنا...!! اس بُرے کام سے بچنا بھی لازم و ضروری ہے۔ *خود کو صاف ستھرا رکھنا فطرت کا تقاضا ہے *اور شریعت کا حکم بھی*جو شخص صاف ستھرا رہتا ہے وہ اللہ پاک کے نزدیک قابلِ تعریف ہے*امیری ہو یا فقیری ہر حال میں صفائی و ستھرائی انسان کا وقار ہے *ہر مسلمان کا یہ اسلامی نشان ہے کہ وہ اپنے بدن، اپنے مکان و سامان، اپنے دروازے اور صحن وغیرہ ہر ہر چیز کی پاکی اور صفائی ستھرائی کا ہر وقت دھیان رکھے* گندگی انسان کی عزت و عظمت کی بد ترین دشمن ہے، اس لئے ہر مردو عورت کو ہمیشہ صفائی ستھرائی کی عادت ڈالنی چاہیے *صفائی ستھرائی سے صحت و تندرستی بڑھتی رہتی ہے *اور سینکڑوں بلکہ ہزاروں بیماریاں دور ہو جاتی ہیں۔
*حضورِ نبی پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک ہے،پاکی پسند فرماتا ہے ، ستھرا ہے،ستھرا پن پسند کرتاہے۔([2])*ایک حدیث شریف میں ارشاد ہوا: اَلطَّہُوْرُ شَطْرُ الْاِیْمَان یعنی پاکیزگی آدھا ایمان ہے۔([3])*ایک حدیث پاک میں ہے کہ اَلنَّظَافَۃُ تَدْعُو اِلَی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami