Share this link via
Personality Websites!
پاک سنیے! رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: جو بندہ صبح و شام 3،3 مرتبہ یہ دُعا پڑھے:
بِسْمِ اللَّهِ الَّذِي لَا يَضُرُّ مَعَ اسْمِهِ شَيْءٌ فِي الاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَاءِ، وَهُوَ السَّمِيعُ العَلِيمُ
فرمایا: لَمْ تُصِبْهُ فَجْأَةُ بَلَاءٍ (صبح کو پڑھے تو شام تک، شام کو پڑھے تو صبح تک) کوئی بڑی پریشانی اسے نہیں پہنچے گی۔ ([1])
99بیماریوں کا عِلاج
طبرانی شریف میں روایت ہے، محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللَّهِ دَوَاءٌ مِّنْ تِسْعَةٍ وَّتِسْعِيْنَ دَاءٍ أَيْسَرُهَا الْهَمُّ
ترجمہ:جو لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَاِلَّا بِاللَّهِ پڑھے تو یہ وظیفہ 99 بیماریوں کی دوا ہے، جس میں سب سے چھوٹی بیماری غَم ہے۔ ([2])
ایک اور روایت میں ہے:جو 100 مرتبہ لَاحَوْل شریف پڑھے، اُسے کبھی تنگ دستی نہ ہوگی۔ ([3])
پتا چلا؛ اگرچہ ابھی بیماری آئی نہیں ہے، بندہ بالکل تندرست ہے، پِھر بھی روزانہ لَا حَوْل شریف پڑھ لیا کرے، اللہ پاک نے چاہا تو اس کی برکت سے بیماریوں اور پریشانیوں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami