Share this link via
Personality Websites!
فرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں رسالہ ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے نام تحریرات کا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر(Share) کیجیے! *مکتبۃُ المدینہ نے ایک خوبصورت کتاب بنا م صحابیات و صالحات کے اعلیٰ اوصاف شائع کی ہے۔ اس میں اسلامی تاریخ کی عظیم خواتین (صحابیات اور نیک بیبیوں ) کے پاکیزہ کردار اور ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے،یہ کتاب خاص طور پر ہماری اُن خواتین اور بیٹیوں کے لیے ایک بہترین تحفہ ہے جو اپنی زندگی کو صحابیات کے نقشِ قدم پر ڈھالنا چاہتی ہیں۔یہ کتاب مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 620 روپے میں قیمتاً طلب فرمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی 80 سے زائد شعبہ جات کے ذریعے دینی و فلاحی کاموں میں مصروف ہے، اِن کاموں کو انجام دینےکے لیے کثیر رقم کی ضرورت ہوتی ہے۔گندم کی کٹائی کا موسم ہے، کسان عاشقانِ رسول اِن دنوں میں اپنی فصل کا بالخصوص عشر نکالتے ہیں۔ کاشت کار عاشقانِ رسول سے عرض ہے کہ اپناعشر دعوتِ اسلامی کو دیجیے اور جن اسلامی بھائیوں کے کسان اسلامی بھائیوں سے رابطے ہوں وہ اُن کو اِس کا ذہن دیجیے۔
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami