Share this link via
Personality Websites!
پتا چلا؛ ماں باپ کی خِدْمت کرنا عمر بڑھنے اور رِزْق میں اضافے کا ذریعہ ہے۔ لہٰذا ماں باپ کی خُوب خِدْمت کیجیے! آخرت میں اس کی جو برکتیں نصیب ہوں گی، وہ تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ہوں گی، ساتھ ہی ساتھ دُنیا بھی بہتر ہو جائے گی۔
رَوْضُ الرَّیاحِین میں ہے: اللہ پاک نے حضرت سلیمان علیہ السَّلام کو وحی فرمائی کہ سَمُندر کے کَنارے جائیے اورہماری قدرت کانظارہ کیجیے۔ آپ علیہ السَّلام اپنے ساتھیوں کے ساتھ تشریف لے گئے مگر کوئی ایسی چیز نظر نہ آئی،چُنانچِہ ایک جِنّ کو حکم دیا کہ سَمُندر میں غَوطہ لگا کر اندر کی خبرلاؤ!اُس نے غوطہ لگانے کے بعد واپَس آکر عرض کی: میں تِہ تک نہیں پہنچ سکا اورنہ ہی کوئی شے نظر آئی ۔ آپ علیہ السَّلام نے اُس سے طاقتور جِنّ کو حکم دیا، اُس نے پہلے جِن ّکے مقابلے میں دُگنی گہرائی تک غوطہ لگایا مگر وہ بھی کوئی خبر نہ لاسکا۔آپ علیہ السَّلام نے اپنے وزیر حضرتِ آصِف بن بَرخِیا رحمۃُ اللہ علیہ کو حکم دیا، اُنہوں نے تھوڑی ہی دیر میں ایک عالی شان 4 دروازوں والا سفید سَمُندری گنبد لاکر حضرت سلیمان علیہ السَّلام کی خدمتِ سراپاعَظَمت میں حاضِرکردیا!اس کاایک دروازہ موتی کا ، دوسرا یاقوت کا، تیسرا ہیرے کا اور چوتھا زَمُرد کا تھا، چاروں دروازے کُھلے ہونے کے باوُجُود سَمُندر کے پانی کا کوئی قَطرہ اندر نہیں تھا۔ اس سَمُندری گنبد کے اندر ایک حسین نوجوان صاف ستھرا لباس پہنے مشغولِ نَما ز تھا ، جب وہ نَماز سے فارغ ہوا۔ آپ علیہ السَّلام نے سلام کر کے اس سے اُس سَمُندری گنبد کا راز پوچھا۔ اُس نے عرض کی :اے اللہ پاک کے نبی! میرا باپ مَعْذُوْر اور والِدہ نابینا تھی، اَلحمدُ لِلّٰہ! میں نے 70سال والدین کی خدمت کی، میری ماں نے انتِقال سے پہلے دُعا کی: یااللہ پاک!میرے بیٹے کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرما۔ والِد محترم نے بوقتِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami