Share this link via
Personality Websites!
اور ہر آفت سے محفوظ رہے گا۔([1])
نوٹ: بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھنے میں درست مخارِج سے حُروف کی ادائیگی ضروری ہے، لہٰذا کسی قاری یا عالِم کو پڑھ کر سنا لیجئے! اگر حُروف صحیح مخارِج سے ادا نَہ ہوتے ہوں تو سیکھ لیجیے! ورنہ فائدے کے بدلے نقصان کا خطرہ ہے ۔
ہر جائز کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کی عادت بنانے کے طریقے
*بِسْمِ اللہ شریف کے فضائِل پڑھیئے! ذِہن میں بٹھائیے! (اس کے لئے امیر ِاہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی کتاب فیضانِ بِسْمِ اللہ کا مطالعہ بہت مفید ہے) *اگر کسی کام سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھنا بھول جائیں تو جب یاد آئے فورًا پڑھ لیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! آہستہ آہستہ عادت پکی ہو جائے گی * ایسے مقامات پر جہاں نظر پڑتی رہتی ہو بِسْمِ اللہ لکھ کر لگا دیجئے ! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس سے بِسْمِ اللہ پڑھنا یاد آتا رہے گا۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :46 کے مطابق جائز کاموں سے پہلے بِسْمِ اللہ پڑھنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیت کیجئے! روزانہ ہر جائز کام سے پہلے بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم پڑھیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
اللہ پاک عمل کی توفیق نصیب فرمائے ۔آمین بجاہِ خاتمِ النییّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں میں یاد کروائی جانے والی دعا
بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
ترجمہ: اللہ پاک کے نام سے شروع جو بہت مہربان رحمت والا۔ ([2])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami