Share this link via
Personality Websites!
حَوَارِی زُبَیْر ہیں۔ (تاریخِ دمشق،۱۸/۳۶۰)
حضرت زُبَیْر بن عوّامرَضِیَ اللہُ عَنْہ نہایت ہی امین تھے۔ آپ کی اَمَانَت میں دِیَانَت کے سبب لوگ بکثرت آپ کے پاس امانتیں رکھواتے۔حضرت زُبَیْر بن عوّام رَضِیَ اللہُ عَنْہ جب جنگِ جُمَل چھوڑ کر واپس جا رہے تھے، تو 11جُمَادَی الاُخْریٰ 36 ھ ابنِ جُرْمُوْز نے تَعَاقُب کر کے آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہ کو دھوکے سے شہید کر دیا۔(ریاض النضرۃ، الباب السادس، الفصل التاسع، ۲/۲۸۹، الجزء الرابع،)آپ کا مَزَار مُبَارَک عِرَاق کی سر زمین پر جس علاقے میں واقع ہے،اس کا نام ہی ”مَدِیْنَةُ الزُّبَیْر“ہے۔(یہ بصرہ صُوبے کی وادیِ سِبَاع میں واقع ہے) (حضرت سیدنا زُبَیْر بن عوّام، ص۶۷)
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پىارے اسلامى بھائىو!یقیناًعقلمند وہی ہے جو موت سے پہلے موت کی تیاری کرلے، اللہ و رسول کے حکم کےمطابق زندگی گزارے، ربّ کے احکام جانے، اُنھیں مانے اور ان پر عمل کرے، سعادت مند وہی ہے جو سفرِ آخرت کا راہی بننے سے پہلے ہی زادِ راہ اپنے ہمراہ لے لے، یاد رکھئے دنیوی زندگی بے حد مختصر ہے۔*ہماری ہر سانس ہمیں موت کے قریب کر رہی ہے، *ہماری ہر سانس ہمیں دُنْیَوی زندگی کے اختتام کی طرف لے جا رہی ہے، *ہماری ہر سانس ہمیں قَبْر کے گڑھے کے قریب کرتی جارہی ہے۔ * ہماری ہرسانس گویاکہ عالمِ دُنیا سےعالَمِ برزخ کی طرف بڑی تیزی کے ساتھ بڑھتاہواایک قدم ہے،*ہماری ہر سانس ہمیں مو ت کے فرشتے سے مِلانے کی طرف لے جا رہی ہے، *ہماری ہر سانس دنیا کے سفر کو مختصر کرتی جا رہی ہے، *ہماری ہر سانس ہمیں راہِ آخرت سے مِلانے کا وسیلہ بن رہی ہے۔ جیسے ہی یہ سانسوں کی مالا ٹُوٹی، ہمارا سلسلۂ عمل بھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami