Share this link via
Personality Websites!
نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات کے لیے مکتبۃ المدینہ کی کتاب بنام ”نجات دِلانے والے اعمال کی معلومات مع 41حکایات“ بھی بہترین مددگار ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! آخرت کی تیاری کرنے اور اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال سے بچانے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیجئے۔ ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال کی ضروری معلومات اور ان سے بچنے کے لئے اُن کا جاننا ضروری ہے، اس کے لئے شیخ طریقت امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہمیں 72 نیک اعمال میں ایک نیک عمل مطالعہ کرنے کے لئے بھی دیا ہےچنانچہ نیک عمل نمبر 71 یہ ہے کہ کیا آپ نے زندگی بھر کے نصاب کا مطالعہ فرما لیا؟ (منہاج العابدین، جاء الحق، بہار شریعت حصہ 9 سے مرتد کا بیان، حصہ 16 سے خرید و فروخت کا بیان اور والدین کے حقوق کا بیان، (اگر شادی شدہ ہیں تو) حصہ 7 سے محرمات کابیان اور حقوق الزوجین، حصہ 8 سے بچوں کی پرورش کا بیان، طلاق کا بیان، حرمتِ مصاہرت، ظہار کا بیان اور طلاق کنایہ کا بیان۔ اعلی حضرت کی کتب ”تمہید الایمان،حسّام الحرمین، نیز مکتبۃ المدینہ کی کتابیں ”کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب) اور اس کے علاوہ اور بھی کتابیں اور رسائل ہیں انہیں ”72 نیک اعمال“ کے رسالے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ لہٰذا ہمیں بھی اس نیک عمل پر عمل کرتے ہوئے ان کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیےاس سے نہ صرف بہت سا علمِ دین حاصل ہوگا بلکہ نیکیوں کی معلومات اور گناہوں کی پہچان بھی حاصل ہوگی۔
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami