Share this link via
Personality Websites!
تسبیحِ فاطمہ پڑھنے کے فضائل: ہر نماز کے بعد تسبیح فاطمہ پڑھنے والا خسارے میں نہیں رہتا۔ ([1]) *ہر نماز کے بعد تسبیحِ فاطمہ پڑھنے والے کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے اگرچہ سمندر کی جاگ کے برابر ہوں۔([2])
نماز کے بعد ذکرکرنے کے متعلق احکام
(1): ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی ، سُورۃُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ پڑھنا مستحب ہے۔([3]) (2):جن نمازوں کے بعد سنتیں اور نوافل ہیں ان میں فرضوں اور سنّتوں میں زیادہ وقفہ کرنے سے سنتوں کا ثواب کم ہو جاتا ہے ،لہٰذا ظہر،مغرب اور عشا میں طویل اذکار سنتیں اور نوافل ادا کرنے کے بعد پڑھے جائیں۔([4]) (3): احادیث میں جن وظائف کی مخصوص تعداد ذکر کی گئی ہے ان کو اتنی ہی تعداد میں پڑھا جائے کہ اس کے پڑھنے کی جو فضیلت آئی ہے وہ اسی تعداد کے ساتھ خاص ہے ۔([5])
نماز کے بعد وظائف پڑھنے کی عادت بنانے کے طریقے
*ذکر اللہ ذکر بالخصوص آیۃُ الکرسی ، سُورۃُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ پڑھنے کے فضائل وفوائد ذہن میں رکھیے * نماز پڑھ کر فوراً مسجد سے نکلنے کی بجائے کچھ وقت مسجد میں ہی بیٹھ کر تسبیحِ فاطمہ پڑھیے *ہر روز اپناجائزہ لیجئے کہ آج کتنی نمازوں کے بعد تسبیح ِفاطمہ وآیۃ ُالکرسی پڑھی ،جائزہ لینے کا بہترین طریقہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنا ہے ۔
پیارے اسلامی بھائیو!آج ہم نے نیک عمل نمبر :5 کے مطابق پانچوں نمازوں کے بعد وظائف پڑھنے کے عنوان پر مفید ترین معلومات حاصل کیں، نیت کیجئے روزانہ ہر نماز کے بعد آیۃُ الکرسی ، سُورۃُ الاِخلاص
[1]...مسلم، کتاب المساجد... الخ، باب استجاب الذکر... الخ،صفحہ:219،حدیث:596۔
[2]...مسلم، کتاب المساجد... الخ، باب استجاب الذکر... الخ،صفحہ:219،حدیث:597۔
[3]...الدر المختار مع رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب الصفۃ الصلاۃ ،جلد:2،صفحہ:302 ۔
[4]...الدر المختار مع رد المحتار ،کتاب الصلاۃ ،باب الصفۃ الصلاۃ ،جلد:2،صفحہ:300ـ 301 ۔
[5]...بہارِ شریعت ،جلد:1،صفحہ:539۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami