Share this link via
Personality Websites!
سیکھنے سِکھانے کے حلقوں کا جدول
(1):مختلف مَوضوعات پر مختصر بیان:5منٹ (2):دُعا یاد کرنا:5 منٹ (3):جائزہ :5 منٹ۔کُل دورانیہ:15منٹ
آج کے سیکھنے سکھانے کے حلقوں میں 72 نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل پانچوں نمازوں کے بعد وظائف پڑھنے کے متعلق مفید ترین معلومات دی جائیں گی اورآئینہ دیکھتے وقت کی دعا یاد کروائی جائے گی۔آخر میں نیک اعمال کے رسالے سے اجتماعی جائزہ لیا جائے گا۔اِنْ شاۤء اللہ الکَرِیْم !
پانچوں نمازوں کے بعد وظائف پڑھنا
فرمانِ آخری نبی، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم : جس نے مجھ پر صبح وشام 10،10 باردُرُود ِ پاک پڑھا اُسے قیامت کے دن میری شَفاعَت ملے گی۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے روحانی ترقی کے لیے اسلامی بہنوں، اسلامی بھائیوں اور طلبا وغیرہ کے لیے سوالات کی صورت میں نیک اعمال کے مختلف رسائل ترتیب دئیے ہیں ۔ آج ہم72 نيك اعمال كے رسالے سے نیک عمل نمبر :5 کے بارے میں سیکھیں گے ۔
نیک عمل نمبر 5:کیا آج آپ نے پانچوں نمازوں کے بعد کم ا ز کم ایک ایک بار آیۃُ الکرسی ، سُورۃُ الاِخلاص ،تسبیح ِفاطمہ رَضِیَ اللہ عنہا پڑھی ؟
اللہ پاک نے فرمایا:
فَاِذَا قَضَیْتُمُ الصَّلٰوةَ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ (پارہ:5،نساء:103)
ترجَمۂ کنز ُالایمان: پھر جب تم نماز پڑھ چکو تو اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami