Share this link via
Personality Websites!
فرشتوں کی دُعائیں لینے، فرشتوں کی صحبت میں بیٹھنے کا اس سے آسان طریقہ اورکیا ہو سکتا ہے...؟ پِھر یہ بھی غور فرمائیے! جب ایک اِجْتماع ختم ہو جاتا ہے تو فرشتے آیندہ اِجْتماع میں شرکت کے لیے انتہائی شوق رکھتے ہیں۔ یہاں سے مَعْلُوم ہوتا ہے کہ ہمیں نیک اِجْتماعات کا شِدَّت سے انتظار بھی رہنا چاہیے، مثلاً؛ آج ہفتہ وار سُنتوں بھرا اِجْتماع ہے، یہ اِجْتماع ختم ہو جائے گا، پِھر ہم گھروں کو چلے جائیں گے، گھروں کو تو چلے گئے مگر دِل پِھر بھی اِجْتماع ہی میں رہے، جمعہ آگیا، ہفتہ آگیا، اِتْوار آگیا، دِل مچل رہا ہو، تڑپ ہو کہ کب دوبارہ جمعرات آئے گی، کب دوبارہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اِجْتماع میں شرکت کا موقع نصیب ہو گا...!! کاش! ہمیں یہ نعمت، یہ اچھی اور نیکیوں بھری تڑپ نصیب ہو جائے۔
ذِکر حضورِ پاک ہے میرے لیے غذائے رُوح
قلب کا چین اسی سے ہے کہیے اسے دَوائے رُوح
آ جاؤ...!!تمہارا مطلوب یہاں ہے
بُخاری شریف اور مُسْلِم شریف میں حدیثِ پاک ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: اللہ پاک کے کچھ فرشتے ہیں جو زمین میں گھومتے رہتے ہیں، یہ گلیوں کے چکّر لگاتے، اَہْلِ ذِکْر کی تلاش میں رہتے ہیں۔ جہاں کہیں لوگ جمع ہو کر ذِکْرُ اللہ میں مَصْرُوف دِکھائی دیتے ہیں تو (یہ فرشتے خُود ہی نہیں بلکہ) اپنے بقیہ ساتھی فرشتوں کو ( کہ ذکر کی مجلسوں میں شامل ہونا جن کی ڈیوٹی ہے اُن کو)پُکارتے ہیں: ہَلُمُّوْا اِلیٰ حَاجَتِکُمْ آجاؤ...!!تمہارا مَطْلُوب یہاں ہے۔ ([1])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami