Share this link via
Personality Websites!
حدیثِ پاک میں ہے:اِنَّمَا الْاَعْمَالُ بِالنِّیَّات اعمال کا دار و مدار نیّتوں پر ہے۔([1])
اے عاشقانِ رسول! اچھّی اچھّی نیّتوں سے عمل کا ثواب بڑھ جاتا ہے۔ آئیے! بیان سننے سے پہلے کچھ اچھّی اچھّی نیّتیں کر لیتے ہیں، نیّت کیجیے!*رضائے الٰہی کے لیے بیان سُنوں گا*بااَدَب بیٹھوں گا* خوب تَوَجُّہ سے بیان سُنوں گا*جو سُنوں گا، اُسے یاد رکھنے، خُود عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! جو کام ہم ابھی کر رہے ہیں، یعنی ہم سب ایک دِینی اجتماع میں حاضِر ہیں *تِلاوتِ قرآنِ پاک سے اس اِجْتماعِ پاک کا آغاز ہوا *پِھر نعت شریف ہم نے سُنی *اب بیان کا وقت ہے *اس کے بعد ہم دُعائیں اور درودِ پاک پڑھیں گے *ذِکْر ہو گا *اللہ پاک نے چاہا تو رِقَّت انگیز دُعا بھی ہو گی *اللہ پاک کی عِبَادت کرنے *نیکیوں کے لیے *عِلْمِ دِین سیکھنے سکھانے کے لیے *ذِکْر اَذْکار کے لیے یُوں جمع ہونے کا جو یہ اَنداز ہے، یہ صدیوں سے چلتا آ رہا ہے۔ آج ہم اسی نیک کام کے فضائل سُننے کی سَعَادت حاصِل کریں گے۔
اَلحمدُ لِلّٰہ! خُوش نصیب ہر جمعرات کو جوش و خروش کے ساتھ، شوق اور جذبے کے ساتھ ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجتماع میں شرکت کرتے ہیں، اگر ان کا آنا، اِجْتماع میں کی گئی نیکیاں اللہ پاک کی رحمت سے قبول ہو جائیں اور ہم اُمِّید رکھتے ہیں، رکھنی بھی چاہیے کہ وہ رحمٰن ہے، ہماری ان مُخْتصَر کوششوں کو ضرور قبول فرما لے گا، اگر قبولیت ہو جائے تو کیا کیا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami