Share this link via
Personality Websites!
دارالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم کا تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی دینی علوم کے ساتھ ساتھ دنیاوی علم سے بھی معاشرے کی فلاح و بہبود کا کام انجام دے رہی ہے، عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام ایک اہم تعلیمی شعبہ : دارُالمدینہ انٹرنیشنل اسلامک اسکول سسٹم بنایا گیا ہے۔جس کا مقصد دینی اَقدار کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم فراہم کرنا تھا۔
اللہ پاک کے فضل و کرم سے دارالمدینہ اسلامک اسکول سسٹم نے قلیل عرصے میں نمایاں ترقی کی ہے۔ اب تک ملک و بیرون ملک 173سے زائد کیمپسز کامیابی کے ساتھ قائم کیے جا چکے ہیں،جہاں 43 ہزار سے زائد طلبہ وطالبات زیرِ تعلیم ہیں اور ایک منظم، باوقار اور ہمہ جہت تعلیمی ماحول سے مستفید ہو رہے ہیں۔
اللہ پاک کے فضل و کرم سے کراچی، راولپنڈی اور فیصل آباد میں پانچ بوائز اور گرلز کالجز(الگ الگ کیمپس میں) کامیابی کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔مزید تعلیمی ترقی کے اس سفر کو آگے بڑھاتے ہوئے سال 2024ء میں اسلام آباد میں دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا باقاعدہ قیام عمل میں لایا گیا، جو اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
اللہ پاک دعوتِ اسلامی کے اس تعلیمی مشن کو ترقی عطا فرمائے اور ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami