Share this link via
Personality Websites!
بھرے اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں تو دوسروں کے لیے بھی یہی پسند کریں، لہٰذا *دوسروں کو بھی دعوت دیں *فون پر*میسج کے ذریعے *واٹس ایپ پر *دوستوں سے ملاقات کر کے *علاقائی دورے میں شریک ہو کر ہم دوسروں کو ترغیب دِلائیں، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کے فائدے بتا کر ، ذہن بنا کر اپنے ساتھ لانے کی کوشش کریں۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! ثواب ملے گا۔ اللہ پاک ہمیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں پابندئ وَقْت(Punctuality) کے ساتھ شِرکت کرنے اور اجتِماع گاہ میں ہی ساری رات گزارنے کی سَعادَت عطا فرمائے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
ترا شکر مولا دِیا دینی ماحول نہ چھوٹے کبھی بھی خُدا دِینی ماحول
گنہگارو آؤ! سِیَہ کارو آؤ! گُنَاہوں کو دیگا چھڑا دِینی ماحول
پِلا کے مئے عشق دیگا بنا یہ تمہیں عاشقِ مصطفےٰ دِینی ماحول
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ اپریل 2026 کو دعوتِ اسلامی ماہِ ہفتہ وار اجتماع کے طَور پر منا رہی ہے۔ الحمد للہ! ہفتہ وار اجتماع تو پُورا سال ہی چلتا رہتا ہے، یہ ایک ماہ اس دِینی کام کو مضبوط کرنے، اس کی طرف زیادہ تَوَجُّہ بڑھانے، اس پر استقامت پانے اور نئے نئے اسلامی بھائیوں کو اس میں شرکت کروانے کے لیے خاص کیا گیا ہے۔ لہٰذا آپ خُود بھی اس دِینی کام میں بھرپُور شرکت کیجیے اور دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی پُوری پُوری اور صحیح
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami