Share this link via
Personality Websites!
اس کے بعد نفلی اعتکاف کی نِیّت سے پوری رات مسجد ہی میں گزارنے کی ترکیب ہوتی ہے *نَمازِ تَہَجُّد باجماعت ادا کی جاتی ہے *اَوراد و وظائف پڑھے، پڑھائے جاتے ہیں *ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کا اختتام اِشْراق و چاشت کی نَماز کے بعد صلوٰۃ وسلام پر ہوتا ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو!غور فرمائیے کہ ہَفْتہ وَار سنّتوں بھرے اجتِماع میں شِرکت کرنا صرف ایک نیکی نہیں بلکہ کثیر نیکیوں کا ایک حسین گلدستہ(Bouquet) ہے اور پھر یہ نیکیاں بھی کسی عام دن نہیں بلکہ جُمُعَہ کے دن کی جاتی ہیں۔ جی ہاں! اسلامی اعتبار سے مَغْرِب کے بعد سے نیا دن شروع ہو جاتا ہے اور عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کا سنتوں بھرا اجتِماع بھی جمعرات کو بعد نَمازِ مَغْرِب شروع ہوتا ہے یعنی شبِ جُمُعَہ میں ہوتا ہے اور جُمُعَہ کی ایک نیکی کا ثواب 70 گُنَا ہوتا ہے۔([1])
یہ ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع کی بَرَکات کی ایک ہلکی سی جھلک آپ کے سامنے پیش کی گئی ہے۔ اگر غور فرمائیں تو اس کے علاوہ بھی بے شمار فضائل وبَرکات اس اجتِماع کے ذریعے ہمیں حاصِل ہوتی ہیں۔ لہٰذا آج ہی اپنی صِحّت (Health)اور زِنْدَگی کو غنیمت جانتے ہوئے، آخرت کی تیاری کرنے کے لیے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتِماع میں اپنی شِرکت کو یقینی بنائیے! اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دے کر ساتھ لانے کی کوشش فرمائیے! کہ اچھا مسلمان وہ ہے جو اپنے لیے پسند کرے، وہی دوسرے مسلمان کے لیے بھی پسند کرے۔
ہم خُود نیکی کر رہے ہیں، دِینی اجتماعات میں شرکت کر رہے ہیں، ہفتہ وار سنتوں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami