Share this link via
Personality Websites!
بے شُمار پتھر دِل انسان(Stone Hearted) بھی پگھل جاتے اور خوفِ خدا کی دولت پا کر راہِ ہدایت پر آجاتے ہیں۔ کراچی کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول میں آنے سے پہلے میری زندگی گناہوں میں گزر رہی تھی، پِھر مجھے ایک اسلامی بھائی ملے، جو مسلسل نیکی کی دعوت دے دے کر آخر ایک دِن مجھے ہفتہ وار اجتماع میں لے ہی آئے۔ میں نے اجتماع میں شِرکت کی، بیان بھی سُنا، پِھر ذِکْر شروع ہوا، ذِکْرُ اللہ کی آوازوں نے میرا دِل ہلا دیا، میں نے زندگی میں کبھی ایسی روحانیت نہ دیکھی تھی، نہ سنی تھی، پِھر جب رِقّت انگیز دُعا شروع ہوئی تو شرکائے اجتماع کی ہچکیوں کی آوازیں بلند ہونے لگیں، ایسی دُعا تھی کہ میرے جیسا پتھر دِل بھی شرمندگی اور ندامت سے رونے لگا، میرے آنسو بہہ رہے تھے اور میں ندامت کے ساتھ اپنے گُنَاہوں سے توبہ کر رہا تھا۔([1])
تمہیں لُطف آ جائے گا زِنْدَگی کا قریب آ کے دیکھو ذرا دینی ماحول
تَنَزُّل کے گہرے گڑھے میں تھے اُن کی ترقّی کا باعِث بنا دینی ماحول
یقیناً مقدّر کا وہ ہے سکندر جسے خیر سے مل گیا دینی ماحول([2])
رات اعتکاف اور نمازِ تَہَجُّد کی سعادت
پیارے اسلامی بھائیو!ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے جدول میں شامِل چند چیزوں کا بیان ہم نے سُنا، اس کے علاوہ *ہفتہ وار اجتماع میں شبِ جمعہ کے 6 درودِ پاک اور دُعائیں پڑھائی جاتی ہیں *سیکھنے سکھانے کے حلقے بھی لگتے ہیں جن میں سنّتیں و آداب اور مختلف فرض علوم کی مَعْلُومات دی جاتی ہیں *روز مرّہ کی مختلف دُعائیں بھی یاد کروائی جاتی ہیں *پِھر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami