Share this link via
Personality Websites!
نفل نمازیں، جیسے *اَوَّابین *صلوٰۃ التوبہ *نمازِ تَہَجُّد *نمازِ اشراق و چاشت، اگر ہم ہفتہ وار اجتماع میں اَوَّل تا آخر شرکت کریں تو اس کی برکت سے یہ ساری نمازیں پڑھنے کی سَعَادت حاصِل ہو جائے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!
ان نمازوں کی فضیلت کیا ہے؟ برکات کیا ہیں؟ سنیے! حدیثِ پاک میں ہے: *جس نے فجر کی نماز باجماعت پڑھی، پھر بیٹھ کر اللہ پاک کا ذِکْر کرتا رہا،یہاں تک کہ سُورج نکل آیا اس کے لیے جَنّت الفردوس میں 70 درجے ہوں گے، ہر دودرجوں کے درمیان اتنا فاصلہ ہو گا جتنا ایک سَدھایا ہوا (یعنیTrained) تیز رفتار عُمدہ نسل کا گھوڑا 70 سال میں طَے کرتا ہے *جس نے مغرب کی نماز باجماعت پڑھی اس کے لیے حجِ مبرور (یعنی مقبول حج) اور مقبول عُمرے کا ثواب ہو گا اور *جس نے عشا کی نماز باجماعت پڑھی اس کے لیے لَيْلَۃُ الْقَدْر میں قِیام (یعنی عِبَادت) کرنے کے برابر ثواب ہو گا۔([1]) *اسی طرح نمازِ اَوَّابین کے مُتَعلِّق حدیثِ پاک میں ہے:جو مَغْرِب کے(3 فرض پڑھنے کے) بعد 6 رکعتیں پڑھے اور ان کے درمیان کوئی بُری بات نہ کرے تو یہ 12 سال کی عِبَادَت کے برابر ہوں گی۔([2]) *ہفتہ وار اجتماع کی برکت سے صَلٰوۃُ التَّوْبَہ پڑھنے کی بھی توفیق نصیب ہوتی ہے *تہجد پڑھنے کی بھی سعادت مل جاتی ہے۔ حدیثِ پاک میں ہے: رات کو ضرور قیام کیا کرو (یعنی نماز پڑھا کرو) کہ یہ تم سے پہلے نیک لوگوں کا طریقہ، رَبّ کا قرب پانے، پچھلے گُنَاہوں کو مٹانے اور آیندہ گُنَاہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔([3]) *اسی طرح اشراق کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami