Share this link via
Personality Websites!
سعادت حاصِل کر رہی ہے۔ آج کے دَور میں دِینی اجتماعات کو فروغ دینے اور انہیں ایک مُنَظَّم انداز(Organized Way) سے چلانے میں دعوتِ اسلامی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! *دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک(Overseas) میں ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں،جن میں لاکھوں لاکھ مسلمان شریک ہو کر بَرَکَتیں لوٹتے ہیں *ہزاروں مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات بھی ہوتے ہیں۔ اس کے عِلاوہ *جشنِ وِلادت کے مَوقع پر 12 وِیں شریف کا اجتماع *بڑی گیارہویں شریف *شبِ معراج *شبِ براءَت *شبِ قدر وغیرہ کے اجتماعات بھی ہوتے رہتے ہیں، جن میں ہزاروں نہیں لاکھوں کی تعداد میں اسلامی بھائی شِرْکت کرتے اور بَرَکَتیں لوٹتے ہیں۔
ہفتہ وار اجتماع کا جدول اور اس کی برکات
پیارے اسلامی بھائیو! ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی بنیادی طور پر 3 نشستیں ہیں، پہلی نشست مغرب تا عشا (اس کا دورانیہ 2 گھنٹے)، دوسری نشست بعد نمازِ عشا تا وقفۂ آرام اور تیسری نشست نمازِ تہجد تا اِشْراق و چاشت کے بعد صلوٰۃ و سلام تک ہوتی ہے۔
ہفتہ وار اجتماعِ پاک میں اَوَّل تا آخر (یعنی ان تینوں نشستوں میں) شِرکَت کرنے کی بَرَکَت سے ہم کن کن فضائِل کے حقدار بن سکتے ہیں؟ سنیے!
(1):ہفتہ وار اجتماع میں نمازوں کا فیضان
ہفتہ وار اجتماع کی سب سے پہلی اور اہم ترین برکت تو یہ ہے کہ اس ذریعے سے ہمیں باجماعت نمازیں پڑھنے کی سَعَادت مل جاتی ہے *نمازِ مغرب *نمازِ عشاء *نمازِ فجر، پِھر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami