Share this link via
Personality Websites!
میرا ایک ایسا بندہ بھی رو پڑا تھا جو میرے خوف سے کبھی نہیں رویا تھا، اس ایک کے رونے کے سبب میں نے اس کی بخشش کر دی اور اس کے صدقے اس اجتماع میں آئے ہوئے سبھی کو بخش دیا۔([1])
یَا اللہ! یَا رَحمٰنُ! یَا حنّانُ! یَا مَنّانُ!
بخش دے بخشے ہوؤں کا صدقہ یااللہ! مِری جھولی بھر دے([2])
دِینی اجتماعات کے دِینی و دُنیوی فائدے
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں دِینی اجتماعات (مثلاً ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں،شبِ براءَت، شبِ معراج، شبِ قدر وغیرہ بڑی راتوں کے اجتماعات میں، اجتماعی مَدَنی مذاکرے وغیرہ) میں شِرْکَت کرتے رہنا چاہیے۔اس کی بہت ساری بَرَکَتیں ہیں۔دِینی اجتماعات کی وہ بَرَکات جو اَحَادیث میں بیان ہوئیں اور موجودہ دَور میں سائنسی تحقیقات(Scientific Researches) جو اس تَعلُّق سے ہوئیں، ان کا خُلاصہ عرض کرتا ہوں؛ سنیے! اور جھومیے!
اَحَادیثِ کریمہ کے مطابِق *مجلسِ ذِکْر (یعنی دِینی اجتماعات) میں آنے والوں پر فرشتے اپنے پَر پھیلاتے ہیں *ان پر سکینہ نازِل ہوتا ہے *انہیں رحمت گھیر لیتی ہے([3]) *ان کے لیے بخشش کی خوشخبری ہے *ان کے گُنَاہوں کو نیکیوں میں تبدیل(Replace) کر دیا جاتا ہے([4])*مجالِسِ ذِکْر (یعنی دِینی اجتماعات) کی غنیمت جنّت ہے([5]) *دِینی اجتماعات کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami