Share this link via
Personality Websites!
کرنے والے ایسے شان والے ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والا بھی محروم نہیں رہتا۔ ([1])
(3):پاس بیٹھنے والا بھی محروم نہیں رہتا
سُبْحٰنَ اللہ! پیارے اسلامی بھائیو! غور فرمائیے! نیک اجتماعات میں شرکت کرنے والے کس قدر عظمت رکھتے ہیں، اللہ پاک کی بارگاہ میں ان کا مقام کتنا اُونچا ہے کہ جو کوئی ان کے پاس سے گزر جائے، اپنی کسی حاجت سے ان کے قریب آجائے، ان کی بَرَکت سے وہ بھی بخشا جاتا ہے۔ خواجہ غُلام فرید رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں نا؛
اُٹھ فَرِیْدَا سُتْیَا تَے میْلَا وِیْکَھْن جَا
جَے کوئی مِل جَائِے بَخْشِیَا، تَے تُو وِی بَخْشِیَا جَا
مَفْہُوم : خواجہ غُلام فرید رحمۃُ اللہ علیہ نیک بزرگ ہیں، آپ غافِل نہیں بلکہ غافِلوں کو جگانے والے ہیں مگر عاجزی کرتے ہوئے کہا: اے غفلت میں گِھرے ہوئے فرید! اُٹھ! باہَر نکل، دیکھ! کہیں کوئی بخشا ہوا مِل جائے تو اس کی صُحْبت کی بَرَکت سے تیری بھی بخشش ہو جائے گی۔
حضرت سلیمان بن منصُور رحمۃُ اللہ علیہ نیک بزرگ ہوئے ہیں، آپ فرماتے ہیں: میں نے اپنے مرحُوم والد صاحب کو خواب میں دیکھا تو پوچھا: اللہ پاک نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ فرمایا؟ والِد صاحِب نے بتایا: اللہ پاک نے مجھے اپنا قُرْب عطا کیا اور فرمایا: اے گنہگار بڈھے! کیا تُو جانتا ہے کہ میں نے تمہیں کیوں بخشا؟ میں نے عرض کیا: مولیٰ! میں نہیں جانتا۔ فرمایا: ایک دِن تُو نے ایک اِجْتماع میں (بیان کرتے ہوئے) لوگوں کو رُلایا تھا، ان میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami