Share this link via
Personality Websites!
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
صحابئ رسول حضرت اَبُوسعید خُدْرِی رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے، فرمایا: جو لوگ کسی مجلس میں بیٹھیں مگر رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود شریف نہ پڑھیں، وہ چاہے جنّت میں داخِل ہو بھی جائیں، تب بھی وہ مَجْلِس اُن کے لیے حَسْرت کا سبب رہے گی۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! اس حدیثِ پاک میں مَجْلِس کا لفظ استعمال ہوا ہے، اِس کا معنیٰ ہوتا ہے: بیٹھنے کی جگہ۔ مَجْلِس صِرْف اجتماع یا بڑی محفل کو ہی نہیں کہتے، ہم عموماً اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں، گھر والوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں، عزیز رشتے داروں کے ساتھ بیٹھتے ہیں، غرض جب بھی دو چار لوگ مِل کر بیٹھیں، انہیں چاہیے کہ زیادہ نہیں تو کم از کم ایک ہی بار پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود پڑھ لیں، اگر نہ پڑھا تو اگرچہ گُنَاہ نہ بھی ہو، البتہ! یہ درودِ پاک سے خالی بیٹھک حَسْرت کا سبب تو بن ہی سکتی ہے۔
اجتماع میں درودِ پاک پڑھنے کی فضیلت
ویسے درود شریف ہمیں تنہائی میں بھی پڑھنا چاہیے، کثرت سے پڑھنا چاہیے، البتہ!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami