Share this link via
Personality Websites!
علیہمُ الرّضوان کبھی راہ سے ہٹ سکتے ہیں...؟ ہر گز نہیں ہٹ سکتے۔ اسی لیے تو ہم کہتے ہیں:
ہر صحابئ نبی! جنّتی جنّتی سب صحابیات بھی! جنّتی جنّتی
چار یارانِ نبی! جنّتی جنّتی حضرتِ صدّیق بھی! جنّتی جنّتی
اور عُمرِ فاروق بھی! جنّتی جنّتی عُثمانِ غنی! جنّتی جنّتی
فاطمہ اور علی! جنّتی جنّتی ہیں حسن حسین بھی! جنّتی جنّتی
والِدَینِ نبی! جنّتی جنّتی ہر زوجۂ نبی! جنّتی جنّتی
اور ابو سُفیان بھی! جنّتی جنّتی ہیں معاویہ بھی! جنّتی جنّتی([1])
بیٹھک اپنانے میں عقلمندی اپنائیے!
پیارے اسلامی بھائیو! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا یہ فرمانِ عالی شان اپنے پلّے سے باندھیے! فرمایا:
وَامْلِكْ لِسانَكَ، وَاعْقِلْ مَنْ تُعَاشِرُ مِنْ اَهْلِ زمَانِكَ، تَكُنْ سالِماً غانِماً
ترجمہ: اپنی زبان قابُو میں رکھو! اپنے زمانے میں کس کے ساتھ ملنا جلنا اپنا رہے ہو، اس بارے میں عقلمندی اپناؤ! ہمیشہ سلامت اورفائدے مند رہو گے۔([2])
پتا چلا؛ دوست بنانے میں، کسی جگہ بیٹھنے، اُٹھنے میں، کسی کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں، کسی کی بیٹھک اپنانے میں نہایت عقلمندی سے کام لینا ضروری ہے، ایسا کریں گے تبھی سلامت رہ پائیں گے، ورنہ دُنیا میں نہیں تَو آخرت میں پھنسنے کا تو پُورا پُورا خطرہ موجود ہے۔
ہمارے ہاں عموماً اس بارے میں عقلمندی نہیں اپنائی جاتی۔ کیسی افسوسناک صُورتِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami