Share this link via
Personality Websites!
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے: نیک لوگوں کی بیٹھک، اِن کی دوستی اور اِن کی صُحْبت کا فیضان *اِن کے ساتھ رہیں گے *اِن کے ساتھ بیٹھیں گے *اِن کے ساتھ ملیں جلیں گے *دوستی رکھیں گے تو دُنیا ہی نہیں، قبر، حشر بلکہ جنّت میں جانے تک ساتھ نبھائیں گے۔
پارہ:11، سُورۂ توبہ، آیت:119 میں اللہ پاک اِرْشاد فرماتا ہے:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ كُوْنُوْا مَعَ الصّٰدِقِیْنَ(۱۱۹) (پارہ:11،سورۂ تَوْبَہ:119)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہوجاؤ۔
تفسیر صراط الجنان میں ہے: اِس آیت سے نیک لوگوں کی صُحْبت میں بیٹھنے کا بھی ثبوت ملتا ہے کیونکہ ان کے ساتھ ہونے کی ایک صُورت ان کی صُحْبت اِخْتیار کرنا بھی ہے اور اِن کی صُحْبت اِختیار کرنے کا ایک اثر یہ ہوتا ہے کہ اِن کی سیرت و کردار اور اچھے اعمال دیکھ کر خود کوبھی گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی توفیق مل جاتی ہے اور ایک اثر یہ ہوتا ہے کہ دل کی سختی(Hardness) ختم ہو تی اور اس میں رِقَّت و نرمی محسوس ہوتی ہے،ایمان پر خاتمے اور قبر و حشر کے ہَولناک معاملات کی فکر نصیب ہوتی ہے، اس لیے ہر مسلمان کوچاہیے کہ وہ نیک بندوں سے تَعلُّقات بنائے اور ان کی صُحْبت اختیار کرے۔([1])
تَعلُّق بنانے کے لیے جانچ کر لیجیے!
حِلْیۃُ الاولیاءمیں ایک بہت خوبصُورت روایت ہے۔ اِس روایت کی روشنی میں پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے اندازِ تربیت پر بھی غور فرمائیے گا۔ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami