Share this link via
Personality Websites!
فرمائی: یااللہ پاک! جو ماہِ اپریل 2026 کو بطورِ ماہِ اجتماع منائے، چاہے وہ خُود آئے، دوسروں کو لائے، جو گاڑیاں بھر کے، جو قافلے بنا کر، جو اِس میں جس طرح بھی حصّہ لیں، اے اللہ پاک! اِس سے پہلے اُن کو موت نہ دینا جب تک یہ تیرے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا جَلْوہ نہ دیکھ لیں۔
سُبْحٰنَ اللہ! اللہ پاک کے نیک بندے کی دُعا ہے، کیا خبر ہمارے حق میں قبول ہو جائے، کیا خبر اسی نیک کام کی برکت سے بگڑی سنورے، پھُوٹی قسمت جاگ اُٹھے اور ہمیں جَلْوۂ مَحْبوب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا دِیدار نصیب ہو جائے۔
جَلْوۂ یار اِدھر بھی کوئی پھیرا تیرا حسرتیں آٹھ پہر تکتی ہیں رستہ تیرا([1])
ایک شاعِر نے کہا:
دِیدار کے قابِل تَو نہیں چشمِ تمنّا
لیکن وہ کبھی خواب میں آئیں تَو عجب کیا
اللہ پاک ہمیں توفیق بخشے، ہم خُود بھی استقامت کے ساتھ، وقت کی پابندی کے ساتھ، دوسروں کو دعوت دے کر ساتھ لے کر ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرتے رہیں۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
Islamic Speeches موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami