Share this link via
Personality Websites!
سعادت حاصِل کر رہی ہے۔ آج کے دَور میں دِینی اجتماعات کو فروغ دینے اور انہیں ایک مُنَظَّم انداز(Organized Way) سے چلانے میں دعوتِ اسلامی نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! *دعوتِ اسلامی کے تحت ملک و بیرونِ ملک(Overseas) میں ہزاروں مقامات پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات ہوتے ہیں،جن میں لاکھوں لاکھ مسلمان شریک ہو کر بَرَکَتیں لوٹتے ہیں *ہزاروں مقامات پر اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار اجتماعات بھی ہوتے ہیں۔ اس کے عِلاوہ *جشنِ وِلادت کے مَوقع پر 12 وِیں شریف کا اجتماع *بڑی گیارہویں شریف *شبِ معراج *شبِ براءَت *شبِ قدر وغیرہ کے اجتماعات بھی ہوتے رہتے ہیں، جن میں ہزاروں نہیں لاکھوں کی تعداد میں اسلامی بھائی شِرْکت کرتے اور بَرَکَتیں لوٹتے ہیں۔
پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ اپریل 2026 کو دعوتِ اسلامی ماہِ اجتماع کے طَور پر منا رہی ہے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ! ہفتہ وار اِجتماع تو پُورا سال ہی چلتا رہتا ہے، یہ ایک ماہ اس دِینی کام کو مضبوط کرنے، اِس کی طرف زیادہ تَوَجُّہ بڑھانے، اس پر استقامت پانے اور نئے نئے اسلامی بھائیوں کو اس میں شرکت کروانے کے لیے خاص کیا گیا ہے۔ لہٰذا آپ خُود بھی اس دِینی کام میں بھرپُور شرکت کیجیے اور دوسروں کو بھی ساتھ لانے کی پُوری پُوری اور صحیح معنوں میں کوشش فرمائیے!
شیخِ طریقت، امیر اہلسنت مولانا الیاس عطّاؔر قادری دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ ...!! اَلحمدُ لِلّٰہ! دُنیا جانتی اور مانتی ہے کہ آپ اللہ پاک کے نیک بندے ہیں اور واقعی ہیں، آپ نے دُعا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami