Share this link via
Personality Websites!
تمہیں ہماری جانِب سے جزائے خیر عطا نہ فرمائے۔([1])
اللہ اکبر! کتنی سبق سیکھنے والی روایت ہے۔ فِرشتے جو ہر وقت ہمارے ساتھ رہتے ہیں، ہمارے اعمال لکھتے ہیں، ظاہِر ہے ہم جہاں جہاں جائیں گے، وہ بھی تو ہمارے ساتھ ہی رہیں گے نا۔ ہم اگر بُری مَجْلِس میں بیٹھے ہیں، ہم تَو اپنی شامتِ اعمال سے وہاں گئے، اُن فرشتوں کو خوامخواہ تکلیف میں ڈال دیا۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ *ہمیشہ اچھی مجلسوں میں بیٹھا کریں *اچھے لوگوں کے پاس بیٹھا کریں *نیک اجتماعات اور نیک محافِل میں شرکت کیا کریں *فضول گوئی کی محفلوں سے *بدعقیدگی کی مجلسوں سے *گُنَاہوں بھری بیٹھکوں سے ہمیشہ بچتے رہا کریں، اللہ پاک ہمیں توفیق نصیب فرمائے،اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
دِینی اجتماعات کے دِینی و دُنیوی فائدے
پیارے اسلامی بھائیو! ہمیں دِینی اجتماعات (مثلاً ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں،شبِ براءَت، شبِ معراج، شبِ قدر وغیرہ بڑی راتوں کے اجتماعات میں، اجتماعی مَدَنی مذاکرے وغیرہ) میں شِرْکَت کرتے رہنا چاہیے۔اس کی بہت ساری بَرَکَتیں ہیں۔دِینی اجتماعات کی وہ بَرَکات جو اَحَادیث میں بیان ہوئیں اور موجودہ دَور میں سائنسی تحقیقات(Scientific Researches) جو اس تَعلُّق سے ہوئیں، ان کا خُلاصہ عرض کرتا ہوں؛ سُنیے! اور جھومیے!
اَحَادیثِ کریمہ کے مطابِق *مجلسِ ذِکْر (یعنی دِینی اجتماعات) میں آنے والوں پر فرشتے اپنے پَر پھیلاتے ہیں *ان پر سکینہ نازِل ہوتا ہے *انہیں رحمت گھیر لیتی ہے۔ ([2]) *ان کے لیے بخشش کی خوشخبری ہے *ان کے گُنَاہوں کو نیکیوں میں تبدیل(Replace) کر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami