Share this link via
Personality Websites!
پیارے اسلامی بھائیو! آج سے یہ پکّی نِیّت بنائیے! ہم صِرْف وہاں بیٹھا کریں گے، جہاں سے خُوشبوئیں آئیں؛ *نیکی کی خوشبوئیں *تِلاوت کی خوشبوئیں *ذِکْرُ اللہ کی خوشبوئیں *نعت و درود کی خوشبوئیں *عِلْمِ دِین کی خوشبوئیں *دُعا اور مناجات کی خوشبوئیں نصیب ہوں۔ جس بیٹھک میں بدبُو پُھوٹ رہی ہو *غیبت و چغلی کی بدبُو *جھوٹ اور دھوکے کی بدبُو *گالی گلوچ اور فحش باتوں کی بدبُو پھیل رہی ہو، ایسے بیٹھک سے ہمیشہ کَوسُوْں دُور رہیں گے۔
حضرت وُہَیْب رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ہمیں یہ بات روایات کے ذریعے پہنچی ہے کہ جب نیک آدمی مرتا ہے تو اس کے اعمال لکھنے والے فرشتے کہتے ہیں:
جَزَاكَ اللهُ عَنَّا خَيْرًا فَرُبَّ مَجْلِسٍ صِدْقٍ اَجْلَسْتَنَا وَعَمَلٍ صَالِحٍ اَحْضَرْتَنَا
ترجمہ: اللہ پاک تمہیں جزائے خیر عطا فرمائے! تُو نے ہمیں کتنی ہی سچ والی مجلسوں میں بٹھایا، کتنے ہی نیک کاموں تک ہمیں لے گیا۔
اور جب بدکار بندہ مرتا ہے تو فِرشتے کہتے ہیں:
لَا جَزَاكَ اللهُ عَنَّا خَيْرَا فَرُبَّ مَجْلِسِ سُوْ ءٍ اَجْلَسْتَنَا وَعَمَلِ غَيْرِ صَالِحٍ اَحْضَرْتَنَا وَكَلَامٍ قَبِيْحٍ اَسْمَعْتَنَا فَلَا جَزَاكَ اللهُ عَنَّا خَيْرَا
ترجمہ: اللہ پاک تمہیں کوئی جزائے خیر نہ دے!تُو نے ہمیں کتنی ہی بُری مجلسوں میں بٹھایا، کتنے ہی بُرے اعمال تک ہمیں لے گیا، کتنی ہی بُری باتیں تُو نے ہمیں سُنْوائیں، اللہ پاک
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami