Share this link via
Personality Websites!
اللہ پاک ہمیں اس کی توفیق نصیب فرمائے۔ آئیے! کامِل مؤمن کی نشانیاں سُنتے ہیں، پِھرانہیں اپنانے کی بھی نِیّت کرتے ہیں:
(1):کامِل مؤمن فضولیات سے بچتا ہے
کامِل مؤمن کی ایک بنیادی نشانی یہ ہوتی ہے کہ وہ فضول کاموں سے بچتا ہے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳) (پارہ:18، اَلْمُؤمِنُون:3)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔
یعنی کامیاب مؤمن وہ ہوتا ہے جو ہر فضول اور باطِل چیز سے دُور رہتاہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! یہ کامِل مؤمن کی نشانی ہے، کامِل مؤمن وقت کا قدردان ہوتا ہے، اپنے قیمتی وقت کو فضول کاموں میں نہیں گنواتا۔ کیونکہ جو ایمان والا ہے وہ جانتا ہے کہ *مجھے یہ زندگی فضول میں نہیں دی گئی*مجھے مرنا ہے*روزِ قیامت اُٹھنا ہے *رَبّ کے حُضُور حاضِر ہونا ہے*اپنی زندگی کے ایک ایک لمحے کا حساب دینا ہے *چونکہ وہ رَبّ کے حُضُور حاضِری سے ڈرتا ہے*چونکہ وہ قیامت کے حساب کی فِکْر کرتا ہے*چونکہ وہ اپنی زندگی کے ایک ایک لمحے کا ذِمَّہ دار ہے، لہٰذا وہ اپنا وقت فضولیات میں نہیں گزارتا، اپنے وقت کی قدر کرتا ہے۔
مگر افسوس! آج ہماری کی حالت بہت نازُک ہے، فضولیات کی انتہائی کثرت ہے، جسے دیکھو اپنا وقت برباد کرنے میں لگا ہوا ہے*کبھی سالگرہ کے نام پر *کبھی نیوائیر نائٹ کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami