Share this link via
Personality Websites!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ہم مسلمان ہیں، اللہ پاک نے مَحض اپنے کَرم سے ہمیں اِیْمان کی دولت سے نوازا ہے، یقیناً یہ بہت بڑی بلکہ سب سے بڑی عِنَایت ہے۔ ساری فضیلتوں، ساری عِنایتوں، ساری نعمتوں کی اَصْل ہی ایمان ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، تب انسان اللہ پاک کی خاص رحمتوں کا حقدار ہو جاتا ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، انسان کامیاب ہو جاتا ہے*جب ایمان مِل جاتا ہے، انسان جنّت کا حقدار بن جاتا ہے، اللہ پاک ایمان والوں پر خاص کرم فرماتا ہے*ایمان والوں کو پاکیزہ زندگی عطا کی جاتی ہے*ایمان والوں کی نیکیاں قُبُول کی جاتی ہیں *ایمان والوں کے گُنَاہ مُعاف کئے جاتے ہیں*ایمان والوں کی قبر جنّت کا باغ بنتی ہے*ایمان والوں کو رَاحت و سُکون نصیب ہوتا ہے*اور ایمان والے ہی ہیں جن کے لئے آخرت کی تمام نعمتیں تیار کی گئی ہیں*بےایمان، غیر مُسْلِم لوگ تو رَبّ کے نافرمان ہیں*اس کی رَحمت سے دُور*اس کے غضب کے حقدار اور ہمیشہ ہمیشہ جہنّم میں رہنے کے لائق ہیں *بلکہ سچّی بات تو یہ ہے کہ جو بےایمان ہے، غیر مُسْلِم ہے وہ حقیقت میں انسان کہلانے کا بھی حقدار نہیں ہے، اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:
اُولٰٓىٕكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ اَضَلُّؕ- (پارہ:9، الاعراف:179)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ بھٹکے ہوئے
الحمد للہ! اللہ پاک نے ہمیں ایمان کی دولت نصیب فرمائی ہے، رَبّ کریم ہمیں اس پر اِستقامت نصیب فرمائے، مَرتے دَم تک مسلمان رہنا، حالتِ ایمان ہی میں قبر میں اُترنا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami