Share this link via
Personality Websites!
(جامع الترمذی ،کتاب الادب ،باب ما جآء فی کراہیۃ خروج المرأۃمتعطرۃ،۴/۳۶۱،حدیث:۲۷۹۵) *سرکار مدینہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی عادت کریمہ تھی کہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم’’مشک‘‘سرِ اقدس کے مقدس بالوں اور داڑھی مبارک میں لگاتے۔(سنتیں اور آداب ص۸۳)*ائیر فر یشنرکے استعمال سے اجتناب کرنا چاہيے ۔(سنتیں اور آداب ص۸۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”تیل لگاتے وقت کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم۔
ترجَمہ: اللہ کے نام سے شروع، جو بہت مہربان رحمت والا ۔ (مدنی پنج سورہ، ص215)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
*اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )
فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔
(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami