Share this link via
Personality Websites!
کر قبر وآخرت کا تصور کیا جائے، بار بار قبرستان حاضِری دی جائے یُوں بار بار خوفِ خُدا والے خیالات کا تصور جماتے رہنے سے اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! آہستہ آہستہ یہ خیالات دِل میں پختہ ہو جائیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بااخلاق مومن بننے، خوف ِ خدا و عشقِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم حاصل کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے!12دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیجئے، 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام نیک اعمال کا رسالہ پُر (Fill) کرنا بھی ہے اس رسالے میں 72 نیک اعمال بصورت سوال جواب دئیے گئے ہیں ان نیک اعمال میں سے ایک نیک عمل نمبر 21 یہ کہ کیا آج آپ نے فجر کے لئے جگایا؟
پیارے اسلامی بھائیو! نمازِ فجر کے لئے جگانا سُنَّتِ مصطفےٰ ہے؛ *اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم فجر کے لئے جاتے ہوئے سوئے ہوؤں کو جگاتے تھے([1]) *مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ حضرت عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہ عَنْہُ کا بھی یہی انداز تھا ([2])اور *مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضی رَضِیَ اللہ عَنْہُ بھی اس پیاری پیاری سُنّت کے عامِل تھے۔ ([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami