Share this link via
Personality Websites!
سیِّدی قطبِ مدینہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا : پہلے کے اہلِ مدینہ ایسے تھے۔([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
(4):کامِل مؤمن خوفِ خُدا والا ہوتا ہے
پیارے اسلامی بھائیو! کامِل مؤمن کی نشانیوں میں ایک اَہَم نشانی خوفِ خُدا بھی ہے۔ اللہ پاک ارشاد فرماتا ہے:
اِنَّ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ خَشْیَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ(۵۷) (پارہ:18، اَلْمُؤمِنُون:57)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: بیشک وہ جو اپنے رب کے ڈر سے خوفزدہ ہیں۔
تفسیر صراطُ الجنان میں ہے: یعنی ایمان والوں کا ایک وَصْف یہ ہے کہ وہ اپنے رَبّ کے عذاب سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ ([2])
امام حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا خوفِ خُدا
امام حسن بصری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جو بہت بڑے اللہ پاک کے وَلی اور کامِل ایمان والے ہیں۔ علّامہ اِبْنِ جوزی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ آپ کے متعلق لکھتے ہیں:*امام حَسَن بَصْری رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ جب تشریف لاتے تو یُوں لگتا جیسے کسی قریبی دوست کی تدفین سے واپس آئے ہیں * ایسے رہتے جیسے آگ آپ کے سَر پر لٹک رہی ہے * ایسے بیٹھتے جیسے کوئی قیدی ہے اور ابھی اس کی گردن مار دی جائے گی * صبح اس حال میں کرتے کہ جیسے ابھی قِیامت کی ہولناکیوں سے گزر کر آئے ہیں * ایک مرتبہ کسی نے آپ سے حال پوچھا تو فرمایا: بیچ سمندر میں جس کی کشتی ٹوٹ جائے، وہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami