Halal Ke Fazail

Book Name:Halal Ke Fazail

کے مالِک کی اجازت کے بغیر دانتوں میں خِلال کر لیا تھا، وہ معاف کروانا رہ گیا تھا، اس کی وجہ سے اب تک جنّت سے روک دیا گیا ہوں۔([1])

سلسلہ آہ! گُنَاہوں کا بڑھا جاتا ہے        نِت نیا جُرم ہر اک آن ہوا جاتا ہے

لاؤں وہ اَشک کہاں سے جو سیاہی دھوئیں   گندگی میں مِرا دِل حد سے بڑھا جاتا ہے

اِمتحاں کے کہاں قابِل ہوں میں پیارے اللہ  بےسبب بخش دے مولیٰ تِرا کیا جاتا ہے([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دُعائیں قبول نہ ہونے کاسبب

 حضرت ابوہریرہ  رَضِیَ اللہ عنہ  سے مروِی ایک حدیثِ پاک ہے، بہت سبق آموز روایت ہے، تَوَجُّہ سے سنیے! رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے فرمایا:

اِنَّ اللَّهَ طَيِّبٌ لَا يَقْبَلُ اِلَّا طَيِّبًا

ترجمہ: بیشک اللہ پاک ہے اور پاک ہی چیزوں کو قبول فرماتا ہے۔

وَاَنَّ اللَّهَ اَمَرَ المُؤْمِنِيْنَ بِمَا اَمَرَ بِهِ الْمُرْسَلِيْنَ

ترجمہ: بیشک اللہ پاک نے مسلمانوں کو بھی اسی بات کا حکم دیا ہے، جس بات کا حکم رسولوں کو دیا ہے۔

یعنی یہ حکم ایسا اعلیٰ، ایسا اَہَم ہے کہ اللہ پاک نے اس میں انبیائے کرام  علیہم السَّلام  کے ساتھ عوام کو بھی شریک فرمایا ہے۔ حکم کیا ہے؟ اللہ پاک نے رسولوں کو حکم دیا:

یٰۤاَیُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّیِّبٰتِ وَ اعْمَلُوْا

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:اے رسولو! پاکیزہ چیزیں


 

 



[1]... تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرّین ،صفحہ:47 ۔

[2]... وسائل بخشش، صفحہ:432-433ملتقطاً۔