Book Name:Halal Ke Fazail
آپ کے اُسْوَۂ حَسَنہ پہ مُشَاؔہد بھی چلے اس نکمے پہ یہ احسان ہو حضرت حمزہ!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
شیخ سعید بن قُطْب رحمۃُ اللہ علیہ حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کے مزار مبارک پر کثرت سے حاضِری دیا کرتے تھے۔ عموماً مدینۂ منورہ کے رہنے والے عاشقانِ رسول 12 رَجَب کو حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کے مزار مُبارَک پر حاضِری دیتے تھے مگر حضرت سعید بن قطب رحمۃُ اللہ علیہ کچھ دِن پہلے ہی حاضِر ہو جاتے اور 12 رَجَب تک وہیں ٹھہرے رہتے تھے۔ شیخ محمد بن عبدُ اللطیف مالکی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ایک روز میں بھی شیخ سعید رحمۃُ اللہ علیہ کے ساتھ حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کے مزار مبارک پر حاضِر ہو گیا، رات ہوئی تو سب لوگ سو گئے، میں ان کی حفاظت کے لیے جاگتا رہا، رات کو میں نے وہاں ایک گھوڑے سوار دیکھا، جو مزار مُبارَک کے قریب چکر لگا رہا تھا، میں نے اس گھوڑے سوار سے پوچھا: تم کون ہو؟ فرمایا: میرا نام حمزہ بن عبد الْمُطْلب ہے اور میں تم لوگوں کی حفاظت کر رہا ہوں ۔ اتنا فرماکر حضرت امیر حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ نظروں سے اَوجھل ہو گئے۔([1])
بابُ الدُّعا ہے بےشک جن کا مزارِ اَنْور وہ بندۂ خدا ہیں حضرت امیر حمزہ
اللہ پاک ہمیں حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کا فیضان نصیب فرمائے، آپ رَضِیَ اللہ عنہ کے صدقے ہمیں حرام کے لقمے سے بچائے، رِزْقِ حلال کھانے، کمانے اور کھلانے کی توفیق نصیب فرما،
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد