Halal Ke Fazail

Book Name:Halal Ke Fazail

(شہیدوں کے سردار)۔ ([1])

حضرت امیرِ حمزہ  رَضِیَ اللہ عنہ  کئی جہتوں سے رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے رشتے دار ہیں: (1):آپ رسولِ کریم، رَءُوْفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمکے چچا جان ہیں (2):حضرتامیرِ حمزہ  رَضِیَ اللہ عنہ کی والِدہ، سیدہ آمنہ  رَضِیَ اللہ عنہ ا کی چچا زاد بہن ہیں، یوں حضرتامیرِ حمزہ  رَضِیَ اللہ عنہ  پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے خالہ زاد بھائی ہوئے (3):حضرت امیرِ حمزہ  رَضِیَ اللہ عنہ  سرورِ عالَم، نورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے رضاعی بھائی بھی ہیں کہ حضرت ثُوَیْبَہ اور حضرت حلیمہ سعدیہ  رَضِیَ اللہ عنہ ما جو رسولِ خُدا، احمدِ مجتبیٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی رضاعی مائیں ہیں، حضرت امیرِ حمزہ  رَضِیَ اللہ عنہ  نے بھی ان دونوں سے دودھ نوش فرمایا ہے۔([2])

کیا پوچھتے ہو کیا ہیں حضرت امیرِ حمزہ        حیرت کی انتہا ہیں حضرت امیرِ حمزہ

اللہ رے یہ نسبت! اللہ رے یہ عظمت!  سرکار کے چچا ہیں حضرت امیرِ حمزہ

اللہ و رسول کے شیر

معجمِ کبیر میں ہے: اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا: اُس ذات کی قسم جس کے قبضے میں میری جان ہے! بےشک 7 ویں آسمان پر لکھا ہے: حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ اَسَدُ اللهِ وَاَسَدُ رَسُوْلِهٖ یعنی حضرت حمزہ بن عبدُ المطلب  رَضِیَ اللہ عنہ  اللہ اور اُس کے رسول کے شیر ہیں۔ ([3])

وہی شیر ہیں خُدا کے اور شیر مصطفےٰ کے   ہیں مُحِبِّ حبیبِ دَاوَرْ آقا امیر حمزہ!


 

 



[1]...شرح زرقانی مواہب الدنیہ، جلد:4، صفحہ:470، اُسد الغابۃ، جلد:2، صفحہ:67۔

[2]... اُسد الغابۃ،رقم:1251، حمزة بن عبدالمطلب، جلد:2، صفحہ:67۔

[3]...معجم کبیر، جلد:2، صفحہ:266، حدیث:2881۔