Book Name:Halal Ke Fazail
ہاں حالات ایسے ہیں کہ لوگ حرام حلال کا عِلْم بھی نہیں سیکھتے، ظاہِر ہے عِلْم نہیں ہو گا تو حلال و حرام کا فرق کیسے کر پائیں گے؟ اَوَّل تو ہمیں حرام، حلال کا عِلْم لازمی سیکھ لینا چاہیے، یہ عِلْم سیکھنا فرض ہے۔ اس کے لیے امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہمُ العالیہ کا رسالہ حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول لازمی پڑھ لیجیے! اس کے ساتھ ساتھ مَدَنی چینل پر احکامِ تجارت پروگرام لگتا ہے، وہ دیکھا کیجیے! اور دارُ الاِفتاء اہلسنت کے ساتھ رابطے میں رہا کیجیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! حلال و حرام کے عِلْم کے ساتھ ساتھ اور بہت ساری دِینی مَعْلُومات ملتی رہیں گی۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر
پیارے اسلامی بھائیو! 15 شوال شریف حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ اور شہدائے اُحُد کے عرسِ پاک کا دِن ہے، آئیے! آخر میں حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کا ذِکْرِ خیر کر لیتے ہیں:
حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ کا مختصر تعارف
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت امیرِ حمزہ رَضِیَ اللہ عنہ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے پیارے چچا جان ہیں، آپ پیارے نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی وِلادتِ باسعادت سے 2 سال پہلے دُنیا میں تشریف لائے۔ آپ کے 4 مشہور اَلْقَاب ہیں: (1):اَسَدُ اللّٰہ (اللہ کا شیر) (2):اَسَدُ الرَّسُول (رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمکا شیر) (3):فاعِلُ الْخَیْرات (بہت بھلائی کے کام کرنے والا) اور (4):سَیّدُ الشُّہَدَاء