Haftawar Ijtema

Book Name:Haftawar Ijtema

گزارتے ہیں، دیگر افراد سے میل جول جذباتی زندگی کیلئے بہتر ہوتا ہے جس سے دماغی صحت اچھی ہوتی ہے۔تحقیقی رپورٹس سے ثابت ہوا ہے کہ سماجی تعلقات سے ڈپریشن اور اِنزائٹی (Anxiety) کے امراض سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے اور مشکلات سے بہتر طریقے سے لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ نئے لوگوں، مقامات اور چیلنجز کا سامنا کرنے سے دماغ کو تیز رکھنے میں مدد ملتی ہے، دماغی لچک بڑھتی ہے اوردماغ مضبوط ہوتا ہے۔

یہ تمام فوائد ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی صورت میں حاصل ہوسکتے ہیں کیونکہ روٹین کے مطابق ہم روزانہ گھر اور کام کی جگہ پر جاتے ہیں ، ہفتہ وار اجتماع میں ہم نئی جگہ اور نئے لوگوں سے ملاقات کرتے ہیں ، لوگوں کے ساتھ گھلنے ملنے کا موقع ملتا ہے جس سے ہماری دماغی صحت اچھی ہوتی ہے ۔

واضح رہے کہ یہ ضمنی فائدے ہیں ، ہماری نیت فقط  اللہ  پاک کی رضا ہونی چاہئے ۔  اللہ  ربُّ العالمین  ہمیں اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے ۔

اٰمین بِجاہِ خاتَم ِالنبیین  صلی  اللہ  علیہ و اٰلہ ٖوسلم

ماہِ اپریل 2026 ماہِ اجتماع

اپریل2026 مرکزی مجلسِ شوریٰ کی طرف سے ”ماہِ اجتماع“ منایا جارہا ہے ۔تمام ذمہ داران وعاشقانِ رسول اس مہم میں بھر پور حصہ لیں،روزانہ 2 اسلامی بھائیوں کوہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دیں اور کم از کم ایک اسلامی بھائی کو ساتھ  لے کر آئیں ۔

صلّوا علی الحبیب                         صلّی  اللہ  علیٰ محمد