Haftawar Ijtema

Book Name:Haftawar Ijtema

3.نیکیوں سے محبت، گناہوں سے   نفرت : ہفتہ وار اجتماع کی برکت سے  نیکیوں سے محبت اور گناہوں سے نفرت نصیب ہوتی ہے ۔   اللہ  پاک  نے قرآنِ حکیم میں ارشاد فرمایا :

وَّ ذَكِّرْ فَاِنَّ الذِّكْرٰى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِیْنَ(۵۵)

(پ 27،  الذاریٰت:55)

ترجَمۂ کنز العرفان: اور سمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو فائدہ دیتا ہے۔

اس آیت کی تفسیرمیں ہے کہ نرمی کے ساتھ سمجھائیے کیونکہ وہ مسلمان جو وصفِ ایمان میں کمزور ہیں ان کو واضح طور پر سمجھانا اور کھلا ڈر سنانا فائدہ دے گا لہٰذا شہوات پر غلبہ پانے کے لیے کثرت سے وعظ ونصیحت کرنا انتہائی ضروری ہے۔([1])

یہ حقیقت ہے کہ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار اجتماعات میں ہونے والے بیانات سُن کر نہ جانے کتنے ہی لوگوں کو توبہ کی توفیق نصیب ہوئی اور وہ گناہوں بھری زندگی چھوڑ کر نیکی کی راہ پر آگئے۔ کیونکہ وعظ ونصیحت کرنا اور سمجھانا مسلمانوں  کے دلوں پر اثر انداز ہوتا ہے۔

اجتماعات کی دعوت دینے  اور دوسروں کو شرکت کروانے کا اجر

پیارے اسلامی بھائیو! ہفتہ وار اجتماع جو اتنے فضائل وبرکات کا منبع ہے اور بے شمار لوگوں کی ہدایت کا ذریعہ بن چکا ہے یقیناً اس میں دوسرے مسلمان بھائیوں کو شرکت کروانا یا اس کی دعوت دینا بھی ثواب کا کام ہے ۔ حدیثِ پاک میں ہے: ”مَنْ دَلَّ عَلٰی خَیْرٍ فَلَہٗ مِثْلُ اَجْرِفَاعِلِہٖ یعنی جوشخص کسی نیکی پر رہنمائی کرے  تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا جتنا کہ اس نیکی پر عمل کرنے والے کو۔“([2])


 

 



[1]... تفسیر نظم الدرر، پ 27، الذاریٰت، تحت الآیۃ: 55، 7/288

[2]... مسلم،کتاب الإمارۃ،باب فضل اعانۃ الغازي... الخ،ص 756، حدیث:1893، دارالکتب العلمیہ