Book Name:Haftawar Ijtema
دعا ہوئی ۔ الحمدُ لِلّٰہ اس کے بعد سے ہمارا اجتماع بڑھنا شروع ہوا ، دعوتِ اسلامی بڑھتی رہی اور اللہ کے فضل سے آج تک بڑھتی ہی چلی جارہی ہے ۔([1])
میں اکیلا ہی چلا تھا جانبِ مَنْزِل مگر لوگ ساتھ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا
پیارے اسلامی بھائیو! ہفتہ وار اجتماع نہ صرف دعوتِ اسلامی کا ایک اہم دینی کام ہے بلکہ اس میں شریک ہونا عبادت اور دوسروں کو شرکت کروانا بہت بڑی نیکی ہے ۔ اس کے ڈھیروں دینی اور دنیوی فوائد ہیں ۔ آئیے ان میں سے چند فوائد سنتے ہیں :
1. علمِ دین کا حصول : ہفتہ وار اجتماع علمِ دین کے حُصول کا ایک اہم ذریعہ ہے ۔ کیونکہ ہفتہ وار اجتماع میں ہونے والے بیانات قرآن و حدیث ، فضائل ومسائل اور دینی احکام وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں جن سے دین کا علم حاصل ہوتا ہے اور علمِ دین سیکھنے کی فضیلت پر آخری نبی صلی اللہ علیہ و اٰلہ ٖوسلم کا ارشاد ہے : جو شخص علم حاصل کرنے کے لیے کسی راستے پر چلے اللہ پاک اُس کو جنت کے راستے پر لے جاتاہے ۔([2])
2. اللہ کی یاد : ہفتہ وار اجتماع کا ایک بنیادی فائدہ یہ ہے کہ اس میں آنے والے کو اللہ کا ذکر اور اس کی یاد نصیب ہوتی ہے ۔ حدیثِ پاک میں ہے : دنیا ملعون ہے اور اور جو کچھ اس میں ہے ملعون ہے سوائے ذکرِالٰہی کے اور اُس (چیز)کے جو ربّ کے قریب کردے اور عالِم اور علم سیکھنے والے کے۔([3])