Haftawar Ijtema

Book Name:Haftawar Ijtema

مشہور شارحِ حدیث مفتی احمد یار خان نعیمی  رحمۃُ  اللہ  علیہ   اس حدیثِ پاک کے تحت تحریر فرماتے ہیں:  (صاحبِ) مِرقاۃ (حضرتِ علامہ علی قاری  رحمۃُ  اللہ  علیہ  ) نے اس جگہ فرمایا: حضرت ابنِ مسعود ( رضی  اللہ  عنہ ) نے جمعرات کو وعظ (بیان) کے لئے اس لئے منتخب کیا کہ یہ دن جمعہ کا پڑوسی ہے،اس کی برکت جمعہ تک پہنچے گی۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو ! معلوم ہوا کہ جمعرات کے روز وعظ ونصیحت کی محفل منعقد کرنا صحابیِ رسول حضرت عبد  اللہ  بن مسعود   رضی  اللہ  عنہ  کی سنت ہے  جس میں صحابہ  اور تابعین  علیہمُ الرّضوان    شریک ہوا کرتے تھے  ۔ اس طرح کے نیک اجتماعات ہر دور میں ہوتے رہے جن میں لوگ جَوق در جَوق  اللہ  والوں کی بارگاہ میں حاضر ہوتے ، دین سیکھتے اور وعظ ونصیحت بھرے کلمات سے اپنا تزکیۂ نفس کرتے ۔

ہفتہ وار اجتماع کیا ہے؟

 الحمدُ لِلّٰہ   ! دعوتِ اسلامی کے تحت ہر جمعرات کو پاکستان کے مختلف شہروں میں مختلف مقامات پر ہفتہ واراجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جس میں کثیر عاشقانِ رسول شریک ہوتے ہیں ، یہ با برکت اجتماعات  نہ صرف دین سیکھنے کا بہت بڑا ذریعہ ہیں بلکہ  اللہ  پاک کی یاد دلانے، نبیِ رحمت، شفیعِ امت  صلی  اللہ  علیہ و اٰلہ ٖوسلم کے عشق کے جام پلانے اور مسلمانوں کے عقائد و نظریات کو درست کرنے کا بھی بہت بڑا سبب ہیں۔

جب عاشِقانِ رسول کی دِینی تنظیم  دعوتِ اسلامی کا آغاز ہوا تو اَوّلاً دِینی کام کرنے کا کوئی واضِح طریقۂِ کار موجود نہ تھا بلکہ دعوتِ اسلامی حقیقت میں شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت  دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ    کی ذاتِ واحِد کا نام تھا۔چنانچہ آپ نے  اللہ  پاک اور اس کے  رسول  صلی


 

 



[1]... مرآۃ المناجیح، 1/193، نعیمی کتب خانہ گجرات